ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.03.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.03.20

1371077
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.03.20

*** روزنامہ اسٹار : "اگر یہ ترکی کی طے کردہ حدود سے پیچھے نہ ہٹے تو ان کے کندھوں پر سر سلامت نہیں رہیں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے دارالحکومت انقرہ میں جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "اپنے 34 شہداء کے بعد ہم نے ادلب آپریشن کو وسیع کر دیا ہے۔ ہم نے اسد انتظامیہ کو تاریخ کا بھاری ترین نقصان پہنچایا ہے۔ اگر انتظامی فورسز ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر ترکی کی طے کردہ حدود سے پیچھے نہ ہٹیں تو  ان کے کندھوں پر سر سلامت نہیں رہیں گے"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک : وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو کی طرف سے کو مہاجرین کے معاملے میں یونان سے اپیل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے یونانی فورسز کی طرف سے   یورپ جانے کے لئے سرحد پر بیٹھے غیر قانونی مہاجرین  پر گیس اور سٹن گرنیڈ پھینکے جانے کے بارے میں کہا ہے کہ اس وقت یونان کا فرض یہ ہے کہ اپنی سرحدوں پر بیٹھے انسانوں کی پناہ کی طلب کا مہاجرت قانون کے دائرہ کار میں جائزہ لے اور جن کا تحفظ ضروری ہے انہیں تحفظ فراہم کرے۔ اس مرحلے میں میں یونانی حکام سے  بنیادی قانونی متن کے مطابق اور اس سے بھی بڑھ کر انسانیت سے ہم آہنگ روّیے کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق :" اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ترکی ادلب میں شہریوں کے تحفظ کے لئے بہت محتاط روّیہ اختیار کئے ہوئے ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ اقوام متحدہ کے خودمختار بین الاقوامی شامی تحقیقی کمیشن  کے رُکن ہنی میگالی نے کہا ہے کہ " شام میں شہریوں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے ترکی نہایت محتاط روّیہ اختیار کئے ہوئے ہے"۔

 

*** روزنامہ حریت: " شعبہ سیاحت میں ترکی کی فعالیت" کے عنوان سے لکھتا ہے کہ چین میں کورنا وائرس وباء کی وجہ سے کروز سیاحتی کمپنیوں نے مشرق بعید کے سفر منسوخ کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ ان کمپنیوں کی نئی گزرگاہ بحرِ اسود  ہے۔ استنبول سے عازمِ سفر ہونے والےکروز بحری جہاز پہلے سینوپ  بندرگاہ پر پہنچیں گے اس کے بعد ترابزون اور اس کے بعد جارجیا  کی باتوم بندرگاہ پر لنگر ڈالیں گےجس سے ترکی کے شعبہ سیاحت میں گرمی آئے گی۔

 

***روزنامہ صباح: " انطالیہ میں ریکارڈ پر ریکارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ شعبہ سیاحت میں انطالیہ سال 2020  کے ماہِ جنوری میں ہمیشہ کی بلند ترین معیادی سیاحتی تعداد  پر پہنچ گیا ہے ۔  شہر نے 2 ماہ میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 88 ہزار 994 سیاحوں کی میزبانی کر کے ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں