اخبارات کی جھلکیاں

29/01/20

1349272
اخبارات کی جھلکیاں

 حفتر زر خرید فوجی ہے ،قدافی سے بھی غداری کی تھی:ایردوان

 یہ سرخی روزنامہ حریت کی ہے جس کی خبر میں صدر ایردوان  نے گزشتہ روز  سینیگال کے صدر  میکی سال  کے ساتھ  ایک  مشترکہ اخباری کانفرنس   کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے  کہا کہ  ادلب میں  ہماری سرحدوں کے قریب نقل و حرکت   بڑھ رہی ہے جس کےلیے ہم نے اقدامات کر رکھے ہیں۔ حفتر کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا کہ یہ شخص زر خرید فوجی ہے جس کی عالمی سطح پر کوئی وقعت نہیں ہے    جبکہ اُس نے  قدافی سے بھی غداری کی تھی۔

 

روزنامہ اسٹار   نے  وزارت دفاع کے بیان کو جگہ دی گئی ہے جس میں  کہا گیا کہ  شام میں سرکاری فوج  نے ادلب پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کےجواب میں   ترکی   اپنی سلامتی کے پیش نظر ہر قسم کے اقدامات کا حق رکھتاہے ۔

 

 روزنامہ ینی شفق کے مطابق، ترک  دفتر  داخلہ نے  4 فرانسیسی نژاد دہشت گردوں کو مزید ملک بدر کرتےہوئے ان کے آبائی  ملک روانہ  کر دیا ہے ۔    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ   غیر ملکی دہشتگردوں کو ان کے آبائی ملکوں کو واپسی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  چین کے شہر ووہان  سے پوری دنیا  کو اپنی لپیٹ  میں لینے والے موذی  کرونا وائرس  کے باعث ترکش ایئر لائنز  نے اعلان کیا ہے کہ ان کا فضائی عملہ چین کےلیے پروازوں کے دوران  دستانے اور ماسک پہنے گا۔

 

 روزنامہ وطن   نے خبر دی ہے کہ   شمالی ترکی میں زیر  افزائش ٹراوٹ مچھلی  کی برآمدات میں   گزشتہ سال   سن 2018 کے مقابلے میں  7 فیصد اضافہ  ہوا جس سے یہ برآمدات 29 ملین ڈالرز تک جا پہنچی ہیں۔ ان برآمدات کا کثیر حصہ روس  کےلیے مختص تھا جس کے بعد  ویت نام    اور جاپان کے نام سر فہرست رہے ۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں