ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.01.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1335576
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں  - 06.01.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

روزنامہ  حریت : " صدر ایردوان کا امریکہ اور ایران سے اعتدال  سے کام لینے کا مطالبہ "

صدر رجب طیب ا ایردوان   نے  امریکہ  سے   ایرانی جنرل قاسم سلیمانی  کی ہلاکت  کی وجہ سے  پیدا ہونے والے تناؤ  کو کم کرنے  کے لیے  اعتدال سے کام لینے کی ضرورت پر  دیا  ہے۔ گزشتہ رات صدر  ایردوان نے  ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں   شرکت کرتے ہوئے    فریقین سے   ایک دوسرے   کو نقصان پہنچانے سے   گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا  ۔

 

***روزنامہ  صباح :" چاوش اولو کی   قطر کے ہم منصب سے ملاقات "

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے  قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن ال ثانی  سے ٹیلی فون  پر بات چیت کی ہے۔ ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق   دونوں وزراء نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر تبادلہ خیال کیا۔

 

***روزنامہ  وطن: "وزارتِ  خارجہ  کی شدید  مذمت "

ترکی نے  لیبیا کے  دارالحکومت طرابلس میں  ہفتر قوتوں کی   وار  اکیڈمی پر حملے کی  شدید مت کی ہے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ  "ہم طرابلس کے فوجی اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ لیبیا  میں  اس حملے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں  کے لیے جلد صحت یاب ہونے  کی دعا کرتے ہیں ۔

 

***روزنامہ  سٹار : " شام سے فرار 2 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے"

شام میں روپوش  دو دہشت  گردوں نے شانلی عرفہ  کی تحصیل   سورچ کے پولیس  چوکی پر  حکام   کے سامنے  ہتھیار ڈال دئے۔ وزارت قومی دفاع  کی جانب سے جاری کردہ   بیان میں  کہا گیا ہے کہ   دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے راہ  فرار اختیار کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  شام  سے فرار ہونے والے  پی کے کے / وائی پی جی  کے دو  دہشت گرد وں نے   شانلی عرفہ میں پولیس حکام کے ہتھیار ڈال دیے۔

 

***ایدرنے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر  رجب  زیپکین کرُت  نے کہا ہے کہ  سن  2019  کا سال ایدرنے  میں  سیاحوں کے لحاظ سے بڑا اہم سال تھا۔  اس سال سیاحوں  نے ایدرنے میں 2  ملین  یورو  کی شاپنگ کی ہے  اور اس سال ہمارا ہدف  ان غیر ملکی سیاحوں سے  5 ملین یورو کی آمدنی حاصل کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں