ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.12.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.12.19

1332696
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.12.19

*** روزنامہ خبر ترک : " ترکی کی مقامی گاڑی  کے لئے ہمیں آرڈر ملنا شروع ہو گئے ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اب صرف ٹیکنالوجی  کی منڈی ہونے تک ہی محدود نہیں  رہے گا بلکہ جدید ٹیکنالوجی کو پوری دنیا میں پھیلانے اور اپنے معیاروں کا تعین کرنے والا ملک بننے کے معاملے میں بھی پُر عزم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کو مقامی گاڑی کی خرید کے لئے آرڈر ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ مقامی گاڑی کا منصوبہ ہمارے ملک کے لئے گاڑی کی پیداوار سے زیادہ ایک ویژن کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " مقامی گاڑی دیگر گاڑیوں سے مختلف ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی پہلی الیکٹرک مقامی گاڑی ، زیرو  اخراج ، ڈیجیٹل سسٹم  اور 500 کلو میٹر مسافت بیٹری کے ساتھ  سال 2022 میں مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کی جائے گی۔ گاڑی 10 لیرے کی مالیت سے استنبول سے ازمیر تک کا سفر کر سکے گی۔ یہ C-SUV  ماڈل ان جدتوں کے ساتھ ساتھ طویل ترین وہیل بیس، وسیع داخلی حجم، بہترین اسپیڈ کارکردگی اور کم ترین مالیت جیسی خصوصیات کے ساتھ بھی اپنی رقیب گاڑیوں سے آگے ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار : "اقتصادیات پر اعتماد  گذشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ گذشتہ سال کے دوسرے نصف میں فرضی ریٹ کے حملوں، جیو پولیٹک پیش رفتوں اور گلوبل تجارتی جنگوں کے اثرات سے اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس سال 2018 کے ماہِ اکتوبر میں 75.2 تک گِر گیا تھا۔ حکومت اور اقتصادی انتظامیہ کی اختیار کردہ تدابیر اور لاگو کردہ پالیسیوں کے مثبت اثرات سے اعداد و شمار میں مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال کے ماہِ دسمبر میں گذشتہ ماہ  کے مقابلے میں اقتصادی ٹرسٹ 2.4 پوائنٹ اور گذشتہ سال کے مقابلے میں 11.8 پوائنٹ اضافے کے ساتھ گذشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح  یعنی  93.8 تک پہنچ گیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت : " ٹوئرازم میں نئے ریکارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جنوری۔ نومبر 2019  کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 14.13 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ملین 9 لاکھ 10 ہزار 408 غیر ملکی سیاحوں نے ترکی کی سیر کی۔ رواں سال کے ماہِ نومبر میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں سیاحوں کی تعداد 11.41 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ملین ایک لاکھ 90 ہزار 622 رہی۔ سال کے گیارہ مہینوں میں سیاحوں کی کُل تعداد 48 ملین 46 ہزار رہی جو ترکی کے 51 ملین  سیاحوں کے ہدف کی طرف ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

 

*** "ترکی یورپ کی کریڈٹ کارڈ منڈی میں قائدانہ حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ ینی شفق نے۔ اخبار لکھتا ہے کہ سال 2019 ترکی میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں میں مثبت اضافے کے حوالے سے ایک اہم سال رہا ہے۔ ماہِ نومبر سے کارڈوں کی کُل تعداد 234 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی یورپ میں کریڈٹ کارڈ کی منڈی میں برطانیہ اور بینک کارڈ  کی منڈی میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ادائیگیوں کے سال کے آخر تک 17 فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ 841 بلین لیرا تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں