ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

26.12.19

1329961
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک ” ایردوان: اگر لیبیا  نےفوجی  روانہ کرنے کی درخواست کی تو ہم اس کا جواب ضرور دیں گے“

کل تیونس کا اچانک دورہ کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان نے لیبیا میں فائر بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم کردہ فیض الا سراج حکومت کی حمایت وتعاون کا پیغام دیا ۔ باغی حفتر کے غیرقانونی ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے جناب ایردوان  کا کہنا تھا کہ اگر لیبیا سے مطالبہ کیا گیا تو پھر ترکی اس ملک کو اپنی فوجیں بھیج سکتا ہے۔

روزنامہ ینی شفق: ”ٹرکش اسٹریم گیس کی پہلی ترسیل کے لیے تیار: 8 جنوری کو افتتاح ہو گا“

روسی گیس کو براستہ بحیرہ اسود اور ترکی یورپ تک پہنچانے والی 935 کلو میٹر طویل ٹرکش اسٹریم پائپ لائن  اب قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے تیار ہے۔ روس سے ترکی پہنچنے والی گیس کی kıyköy ٹرمینل پر ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے۔ دوسری پائپ لائن کے لیے تعمیر کردہ خشکی کے حصے کو بھی بلغاریہ کی سرحدوں تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا سرکاری افتتاح 8 جنوری کو استنبول میں کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ اس تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان اور صدرِ روس ولا دیمر پوتن بھی  شرکت کریں گے۔

روزنامہ سٹار” ترکی سے جارجیا کو 100 ملین لیرے کی فوجی اصلاحات کی امداد“

ترک وزیر دفاع خلوصی آقار اور جارجیا کے وزیر دفاع عراقلی غاری باشویلی نے ترک اور جارجین حکومتوں کے مابین  طے پانے والے فوجی اور مالی تعاون سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ لاجسٹک  امداد  معاہدے کے مطابق ترکی جارجین وزارتِ دفاع کو ایک 100 ملین لیرے کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔

روزنامہ حریت” مقامی موٹر گاڑی کا ہیجان بام عروج پر“

مقامی موٹر گاڑی کی شکل و صورت کا ہر کس بڑے تجسس سے منتظر ہے۔ ترکی موٹر ساز گروپ نے سماجی رابطوں کے ذریعے مقامی گاڑی کے فرنٹ بمپر اور ڈفیوزر کے مناظر کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔اس شیئرنگ میں گل لالہ  کی شکل کے ڈفیوزر کا مشاہدہ ہوا ہے تو  فرنٹ بمپر کی شکل و ساخت بھی آشکار ہوئی ہے۔ اس سے قبل  ہیڈ لائٹس کے ڈیزائن کو ٹویٹر پر پیش کیا گیا تھا، بعد ازاں گاڑی کے سائیڈ مررز  اور روف کے بعض حصوں کی نمائش کی گئی تھی ۔ ترکی موٹر ساز گروپ 27 دسمبر کو منعقد ہونے والے تعارفی پروگرام  سے قبل ٹویٹر  اکاونٹ کی وساطت سے گاڑی کے دیگر پارچہ جات کی تصاویر کو جاری کرتا رہے گا۔

روزنامہ صباح ”ترکی کی 2020 اقتصادی صورتحال قدرے بہتر سطح پر“

ترک معیشت   کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات اور تدابیر کے اثرات ماکرو اکانومک صورتحال  میں ظاہر ہونے لگے ہیں۔ سن 2020 میں مثبت اقتصادی   پیش رفت کا مشاہدہ ہونے کی توقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آئندہ برس شرح نمو کو5 فیصد کی سطح تک پہنچانے کا ہدف مقر ر کیا  گیا ہے۔ ترکی سے متعلق توقعات  میں گزشتہ چند برسوں کی طرح سال 2019 میں بھی  ریٹنگ  ایجنسیوں کے تخمینوں  نے سوالیہ نشانات پیدا کیے ہیں توبین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، ورلڈ بینک اور اقتصادی ترقی و تعاون تنظیم او ای سی ڈی  کی جانب سے2020 کے لیے ترکی کی شرح نمو  کی توقع کو تین فیصد تک بڑھا باعث توجہ ہے۔



متعللقہ خبریں