ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 20.12.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1326892
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 20.12.2019

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

***روزنامہ  خبر ترک: "ترکی تین ممالک  کے ساتھ  مشترکہ ادائیگی کا نظام  تشکیل دے رہا ہے "

صدر  رجب طیب ایردوان نے مائیشیا میں   20 مسلم ممالک کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ، ، روس  اور برازیل  کے ساتھ ادائیگیوں کے ایک  متبادل طریقہ  کار کو اختیار کرنے جا رہا ہے۔ اور اس طریقے سے  مالی منڈیوں میں امریکی ڈالر کو لگنے  والے جھٹکوں کی وجہ سے   ہیرا پھیری کرنے والے نظام کو ختم کردیا جائے گا۔

 

***روزنامہ سٹار: "ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی ترکی کی دفاعی صنعت کی تعریف"

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے  ملکی پیداوار کے بارے میں ترکی کی مثال کو پیش کرتے ہوئے َ کہا کہ  جب ہم ترکی پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ترکی   کی دفاعی صنعت قابلِ رشک نظر آتی ہے۔ ملائِشیا اس شعبے میں ترکی سے بہت کچھ سیکھنے  کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

***روزنامہ وطن : "سیرت میں 11.2 ملین بیرل پٹرول  برآمد"

ترکی جو   قدرتی گیس کی تلاش کے کھلے پانیوں  میں جاری رکھے  ہوئے ہے کو اسی دوران  اپنی سرحدوں کے اندر ہی پٹرول کی تلاش کے سلسلے کو تیز تر لردیا ہے اور سیرت کے علاقے کرتالان  میں پٹرول کی تلاش کے دوران دیمر کھیو  فیلڈ میں 11.2 ملین بیرل تیل برآمد ہوا۔

 

***روزنامہ صباح:" پٹرول  کا  نیا ریکارڈ۔ معیشت پر مثبت اثرات  "

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح Dönmez  نے کہا ہے کہ ترکی پیٹرولیم (TPA)، نے امسال ملکی پیداوار میں 50 ہزار بیرلپٹرول حاصل کرنے کا   ہدف  حاصل کرلیا ہے اور  ماہ دسمبر میں، اندورنِ ملک اور بیرون ملک کی پیداوار کے 150 ہزار بیرل کو حاصل کرتے ہوئے  نیا  ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔

روزنامہ  ینی شفق: زندگی بسر کرنے اور کام کرنے کےلحاظ سےترکی   163 ممالک میں ساتویں نمبر پر "

برطانیہ میں  کے  مالیاتی ادارے کی جانب سے  163 ممالک کے 18 ہزار سے زیادہ غیر ملکیوں کے خیالات کو جانچنے کے بعد  اپنے سروئے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق   ترکی میں  آباد  62 فیصد غیر ملکی کارکنوں  نے ترکی میں زندگی کے اپنے اپنے  ملک کے معیار  اور  حالات کے بہتر ہونے  کا اعتراف کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں