ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

27.11.19

1314831
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق" ترکی اور لیبیا کے درمیان معاہدہ" کے زیرِ عنوان لکھتا ہے کہ ترکی اور لیبیا  نے سمندری  اختیاراتی علاقوں کا تعین کرنے والے معاہدے پر سرکاری طور پر دستخط کر دیے ہیں ۔یہ معاہدہ یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ  کی جانب سے 15 برسوں سے جاری   عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرے گا۔ اس  مطابقت  کے مطابق    اب ترکی اور لیبیا اب  سمندری ہمسایے کی حیثیت  رکھتے ہیں۔  معاہدے کی رو سے ترکی کو  مشرقی بحیرہ روم  میں اس   کے مفادات کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی کاروائیوں کے خلاف اب کے بعد جزیرہ کریٹ کے  کھلے سمندر  سے شروع  ہوتے ہوئے ترک ساحلوں تک مداخلت کا  حق  حاصل ہو گیا ہے۔

روزنامہ صباح"چاوش اولو : ماکرون  دہشت گردی کےحامی  ہیں"

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ صدر ِ فرانس امینول ماکرون شمالی شام میں ایک  دہشت گرد ریاست  قائم کرنے  کا خواب دیکھ رہے تھے تا ہم  ترکی نے وائے پی جی/PKK کے خلاف چشمہ امن  فوجی کاروائی کرتے ہوئے ان کے اس خواب  کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔  ترکی  کی اس کاروائی سے بے چینی محسوس کرنے والے ماکرون کے  بیانات پر رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ"ماکرون کے بیانات کی کوئی وقعت نہیں ، وہ دہشت گردی کے حمایتی ہیں۔"

روزنامہ سٹار" وزیر البائراک  کی سرمایہ داروں سے اپیل، ترکی میں سرمایہ کاری میں تاخیری نہ کریں"

وزیرِ خزانہ بیرات البائراک  کا کہنا  ہے کہ اعتماد افروز اقدامات کی بدولت  اور اقتصادی سرگرمیوں  میں تعاون سے متعلق تدابیر کے اثرات کی بدولت ترکی سال 2019 کو توقعات سے بھی کہیں بہتر کارکردگی   اور   مثبت شرح نمو کے ساتھ پیچھے چھوڑے گا۔   انہوں نے غیر ملکی سرمایہ داروں سے اپیل کی ہے کہ"ترکی کے سٹریٹیجک محل وقوع  اورمواقعوں سے استفادہ کریں۔  ترکی پُر استحکام ، طاقتور انتظامیہ مضبوط  ڈھانچے  کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن  ہے ہماری تمنا ہے آپ بھی اس سفر میں ساجھے دار بنیں۔  جو کوئی اس عمل میں تاخیری کرے گا ، دوسروں کے منافع کو دیکھتے ہوئے اسے اپنے آپ پر افسوس ہو گا۔

روزنامہ خبر ترک "موبیوس: ترک لیرا خریدیں منافع میں رہیں"

باسفورس سربراہی اجلاس  میں شرکت کی غرض سے استنبول تشریف لانے والے ممتاز ماہر ِ سرمایہ کاری مارک موبیوس  نے سرمایہ کاروں کو ترک لیرا خریدنے  کا مشورہ دیا ہے۔ موبیوس  کا کہنا ہے کہ "اگر آپ کے پاس ترک لیرا ہے اور آپ اسے اچھی ترک فرموں میں لگاتے ہیں تو پھر یہ ڈالر میں ذخیرہ کرنے سے کہیں زیادہ منافع بخش ثابت ہو گا، ترک ہوائی فرم کی قابل ِ رشک کامیابیاں ترکوں کے کیا کچھ کر سکنے کا مظہر ہیں۔ "

روزنامہ  حریت "فیفا عالمی فہرست کا اعلان "

فیفا کی ویب سائٹ پر ماہ نومبر   میں   فٹ بال ٹیموں  کی ریٹنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ترک قومی ٹیم  عالمی سطح پر 29 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ سال 2020 کی یورپی فٹ بال چمپین شپ کے لیے کوالیفائی کرنے والے ترکی  کے حصے میں 1494 پوائنٹس آئیں ہیں۔ اس طرح ترک ٹیم 32 سے 29 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں