ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.11.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1312000
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.11.2019

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

روزنامہ  خبر ترک: "پودے لگانے کا ریکارڈ  صدر ایردوان  کے نام  "

وزیر  زراعت و  جنگلات پاک دیمرلی نے کہا ہے کہ  "قومی شجر کاری کی مہم" کے موقع پر  چورم میں  تین لاکھ  تین ہزار 150 پودوں  کی  ایک گھنٹے  میں سب سے زیادہ لگانے  کی ریکارڈ دستاویزات صدر رجب طیب ارایردوان  کو دی گئی ہیں۔صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے  11نومبر کو قومی شجر کاری   کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا  تھا  اور  11 نومبر کو ایک گھنٹے میں ترکی کے 81 صوبوں میں  دو ہزار  23 مقامات پر گیارہ ملین پودوں کو   ایک ملین افراد کی جانب سے لگائے گئے تھے۔چورم  کے 2 ہزار 23 پوائنٹس میں سے ایک میں 3 ہزار افراد کی شرکت نے ریکارڈ سطح پر پودے لگائے۔ چورم   نے  انڈونیشیا  کی جانب سے 1 گھنٹے  میں  زیادہ سے زیادہ پودے لگانےکا ریکارڈ  اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔وزیر زراعت و جنگلات پاک دیمرلی  نے  چورم کے اس عالمی ریکارڈ ر کی دستاویزات  صدر رجب طیب ایردوان کو پیش کی ہیں۔

 

***روزنامہ  سٹار:" شامی شہری محفوظ طریقے سے گھر واپس لوٹ گئے"

وزارت دفاع ، شامی مہاجرین پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK / YPG'nin ،کی جانب سے ظلم و ستم کی وجہ سےعلاقے سے فرار ہونے والے شامی مہاجرین  نے  رضاکارانہ طور پر بحفاظت دہشت گردی سے پاک سرزمین لوٹنے کا  اعلان  کردیا ہے۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی شہریوں نے وطن واپسی پر صدر رجب طیب ایردوان اور ترک فوجیوں کا  شکریہ ادا کیا۔

 

***روزنامہ  سٹار:  روسی فریق کا  اعلان : ہم SSJ 100 اور MS-21 کے لئے ترکی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں "

روسی یونائیٹڈ ائیرکرافٹ کمپنی کے چئیرمین  یوری  Slyusar، نے  کہا ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان SSJ 100 اور MS-21 مسافر طیاروں کی فراہمی کے بارے میں بات چیت  ہوئی ہے ۔ . روسی یونائیٹڈ ائیرکرافٹ کمپنی نے گذشتہ ستمبر میں ٹیکنوفیسٹ استنبول ایرو اسپیس اینڈ ٹکنالوجی فیسٹیول میں ایم ایس 21 اور ایس ایس جے 100 ہوائی جہاز پیش کیے تھے۔ ایم ایس 21-300 پہلی بار ٹیکنوفسٹ استنبول میں متعارف کروائے گئے تھے۔

 

***روزنامہ  حریت : دنیا کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں سے  انطالیہ  میں اس سال  گیارہ ماہ  کے دوران  15 ملین  غیر ملکی سیاح تشریف لائے ہیں۔اس شہر جسے 193 ممالک کے سیاح  ترجیح دیتے ہیں، غیر ملکی سیاحوں   کی آمد  کا  ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔  پچھلے سال ، 13 ملین 642 ہزار سیاح انطالیہ تشریف  لائے ، اکتوبر تک یہ تعداد  14 ملین  تک پہنچ گئی۔انطالیہ  کے محکمہ سیاحت  و ثقافت کے مطابق ، 11 مہینوں میں شہر آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 15 ملین 567 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

انطالیہ جسے سیاحتی دارالحکومت کی حیثیت حاصل ہوچکی ہے کے دو ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کرنے والے سیاحوں کی کل تعداد 14 ملین 912 ہزار 925 تھی۔اندرونِ ملک   سے آنے  والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 600 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

***روزنامہ وطن  : "قومی فٹ بال ٹیم کے گول کیپر مرت گیونک یورپ  میں  چوٹی پر"

یو ای ایف اے 2020  یوروپیئن فٹ بال چیمپین کے کوالی  فائنگ میچوں کے لیے "بغیر کسی گول کے مکمل میچ" کی فہرست میں  نو میچوں میں سے سات   میں کوئی گول کھائے بغیر چوٹی کی حیثیت حاصل کرنے والے  مرت  گیونک  اور  ریک میڈرڈ  کے گول کیپر   تھیباٹ کورٹیوس دونوں ہی مشترکہ طور پر چوٹی پر ہیں۔  میرٹ گیونک  نے اس طرح  عالمی  ستاروں کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  



متعللقہ خبریں