ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.11.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.11.19

1310150
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.11.19

*** روزنامہ وطن: "صدر ایردوان کی طرف سے اہم بیانات" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کل حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ حالیہ سالوں میں علاقائی حوالے سے ترکی  نے اہم کاروائیاں کی ہیں۔  ہم خواہ فیلڈ میں ہو خواہ میز پر خطرات کا سبب بن سکنے والے تمام حملوں کو بر طرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صرف حالیہ چند سالوں میں ہی ہماری  شام، عراق اور مشرقی بحر روم میں حاصل کردہ  کامیابیاں ایک داستان کی حیثیت رکھتی ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح: "چاوش اولو کی یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ ساسولی  کے ساتھ ملاقات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے کل بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز پہنچے جہاں انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈیوڈ ساسولی کے ساتھ    ملاقات کی۔ مذاکرات کے بارے میں سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "میں نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ  کے سربراہ ڈیوڈ ماریا ساسولی کے ساتھ تعمیری مذاکرات کئے"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " 3 لاکھ 68 ہزار 217 شامی مہاجرین اپنے ملک واپس لوٹ گئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈرون طیاروں کی نشاندہی سے کی گئی کاروائیوں کے دوران  رواں سال میں 363 اور کُل ایک ہزار 144 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دہشتگرد تنظیموں داعش اور PKK/YPG  کے خلاف کئے گئے آپریشنوں کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 217 شامی مہاجرین اپنے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت: " ترک اسٹریم  کی دو پائپ لائنیں قدرتی گیس سے بھر گئیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس کی توانائی کمپنی نے گیس پروم ترک اسٹریم پروجیکٹ کے سلسلے میں تعمیر کی جانے والی مزید دو پائپ لائنوں میں گیس کی ترسیل کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ گیس پروم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ   روس کے شہر' آناپا ' میں واقع اور ترک اسٹریم پائپ لائن کو گیس کی ترسیل کرنے والا 'رسکایا  کمپریسر  اسٹیشن' کام کے لئے تیار ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار : " مقامی مسلح ڈرون طیاروں کی نئی خصوصیت، آرٹیفشل انٹیلی جنس سے پہچان کرتے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ الیکٹرانک جنگی سسٹم انجینئرنگ ڈائریکٹر جنرل عبداللہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ مقامی مسلح ڈرون طیاروں میں استعمال کئے جانے والے کیمرے دہشتگردوں کی کاروائیوں  کی نشاندہی اور رپورٹننگ میں مدد کریں گے اور اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس کیمروں کی مدد سے دہشت گرد اور عام شہری  کے درمیان تمیز کر سکیں گے۔



متعللقہ خبریں