ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

20.11.19

1309621
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار "ایردوان: اگر امریکہ نے  ایف۔ 35 کے معاملے میں  عدم مصالحتی موقف جاری رکھا تو ہم کسی دوسرے متبادل  کو تلاش کریں گے"

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایف۔35 کے معاملے میں ترکی  کی حق تلفی کی ہے۔ ترکی  کے ایف۔35 منصوبے اور پیداوار کے شراکت دار ہونے پر زور دینے والے صدر ایردوان نے کہا کہ "اس منصوبے کے دائرہ کار میں ہم وعدہ کردہ  2٫1 ارب ڈالر میں سے 1٫4 ارب ڈالر کی ادائیگی  کر چکے ہیں۔ اگر اس معاملے میں امریکہ کا موجودہ موقف آئندہ بھی جاری رہا تو ترکی ، اپنی فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کسی دوسرے متبادل کی  تلاش کرنے پر مجبور ہو جائیگا۔ "

روزنامہ وطن"نیٹو کا قابلِ توجہ ترکی کے بارے میں  بیان"

نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ینز اسٹولٹن برگ   کا کہنا ہے کہ" ترکی سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ایک اتحادی ملک ہے۔ ترکی  کے ایک بڑی تعداد میں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے پر توجہ مبذول کرانے والے اسٹولٹن برگ نے   بتایا کہ اس بنا پر ترکی  اپنی سلامتی کے حوالے سے جائز خدشات رکھتا ہے۔"

روزنامہ خبر ترک "ترکی کے بیرونِ ملک اثاثوں میں اضافہ"

جمہوریہ ترکی کے سنٹرل بینک  کی جانب سے ستمبر 2019  کے دورانیہ کے   حوالے سے عالمی سرمایہ کاری پوزیشن کے اعداد و شمار  کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ماہ ستمبر میں ترکی کے بیرون ِ ملک اثاثوں کی مقدار 247٫5 ارب ڈا لر  ریکارڈ  کی گئی ہے۔  جو کہ سال 2018 کے ماہ ستمبر کی مقدار کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

روزنامہ حریت "اسٹاک مارکیٹ میں شام کا سیشن عنقریب شروع ہو رہا ہے"

استنبول اسٹاک مارکیٹ  کے ڈائریکٹر جنرل حقان آطیلہ  کی جانب سے عنقریب شروع کیے جانے کی اطلاع  دیے  جانے والے اسٹاک استنبول   کے ایوننگ سیشن کی تفصیلات  واضح ہو رہی ہیں۔ پہلے سیشن کو 17 جنوری سے شروع کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔  انڈکس کنٹرکٹ ،  زر مبادلہ اور حصص  فارورڈ  کنٹرکٹ  سے متعلق لین دین  شام 7 بجے سے شروع ہوتے ہوئے رات 11 بجے تک جاری رہے گا۔

روزنامہ ینی شفق"قومی فٹ بال ٹیم کی بہترین کارکردگی"

2020 یورپی فٹ بال چمپین شپ   میں شراکت کے لیے کوالیفائی کرنے والی ترک قومی فٹ بال ٹیم  نے  کوچ شنول گونیش کی قیادت میں اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ترکی ، یورو 2020 کے کوالیفائنگ میچوں کو   اپنے ہوم گراونڈ میں گول نہ کھاتے ہوئے مکمل کرنے والا  پہلا ملک بن گیا ہے۔  یورپین چمپین شپ کے گروپ  کا تعین 30 نومبر کو رومانیہ میں ہونے والی قرعہ اندازی کے ساتھ کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں