ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.10.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1299913
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  -  04.10.2019

 

***آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

***روزنامہ  وطن:" صدر ایردوان کا شام کی سرحد کا اچانک دورہ "

صدر رجب طیب ایردوان نے شانلی عرفہ  میں بری فوج کی کمانڈ گاہ اور  مشترکہ آپریشن سینٹر  کا دورہ  کرتے ہوئے  چشمہ امن  فوجی آپریشن  کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر   وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار   ، وزیر داخلہ سلیمان سویئلو ، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار گولر ، بری فوج  کے کمانڈر انچیف  جنرل اومیت دوندار  ، ایئر فورس  کے سربراہ  ائیر چیف مارشل  حسن کچک آق یوز  بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل   عدنان  اوزبل   اوراطلاعاتی امور کے چئیرمین   فاحروتین   آلتون نے بھی  موجود تھے۔

 

***روزنامہ   ینی شفق  :  " بچوں کی قاتل دہشت گرد  تنظیموں   YPG/PKK کو  اکتوبر میں شدید دھچکا"

اکتوبر میں ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائی پی جی / پی کے کے،  کے خلاف کاروائیوں میں 1090 دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا گیا ۔ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں میں   وہ دو  دہشت گرد بھی شامل تھے  جن کے لیے پہلے ہی سے ریڈ  وارنٹ جاری کیے جا چکے تھے۔  ترکی  کی جنوبی سرحدوں  پر قائم  کرنے کی کوشش کی جانے والی دہہشت گردی کی راہداری  کو تباہ کرنے  ، علاقے میں  امن اور سکون لانے کے لئے 9 اکتوبر کو شروع کردہ   چشمہ امن  فوجی آپریشن  کے وجہ سے دہشت گرد تنظیموں کو شدید دھچکا  لگا ہے۔  

 

***روزنامہ خبر ترک:"  ترکی  کی جانب سے  امریکہ اور فرانس کی مذمت "

وزارت  قومی  دفاع نے آرمینی نسل  کشی کے مبینہ الزام کی منظوری دینے والے  امریکی ایوان نمائندگان  کے ساتھ ساتھ  فرانسیسی قومی اسمبلی ، جس نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے / وائی پی جی کو اتحادی قرار دیا ہے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں   کہا گیا ہے کہ  تاریخی حقائق پر غور کیے بغیر مبینہ آرمینیائی الزامات کو قبول کرکے امریکی ایوان نمائندگان  اور فرانسیسی قومی اسمبلی جہاں پر  پی کے کے / وائی پی جی کی حمایت  کا اعلان کیا گیا ہے  کی شدید مذمت  کی جاتی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ   ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک   کے  یہ  نمائندہ ادارے   عقلِ سلیم سے کام لینے کے ساتھ ساتھ اپنی غلطی کا بھی  احساس    کریں گے۔

 

***روزنامہ سٹار:  ایردوان کی اپیل  پر  ترک سائنسدانوں کا مثبت ردِ عمل"

صدر رجب طیب ایردوان نے ترک سائنسدانوں سے   ترکی میں   سائنس اور ٹکنولوجی کی پیشرفت کے لیے کی جانے والی اپیل    پر مثبت ردِ عمل ظاہر کیا ہے ۔  دنیا بھر سے  14،000 ترک ڈاکٹروں  نے ترک صدر  کی آواز پر لبیک کہا ہے اور اپنی خدمات ترکی کے لیے پیش کی ہیں۔  14 ہزار سائنسدانوں نے  ترکی  میں   طبی آلات  اور ادویات تیار کرنے  اور ترکی کو   صحت  کے عالمی   مرکز بنانے سے متعلق ہر ممکنہ    تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔  

 

***روزنامہ  حریت :  "چین سے یورپ جانے والی پہلی مال بردار ٹرین 6 نومبر کو انقرہ  پہنچے گی"

چین  سے اپنے سفر کا آغاز  کرنے والی  پہلی مال بردار ٹرین یورپ جانے کے لیے  ترکی کے شہر  قارس  سے گزرے گی جبکہ   ٹرین 6 نومبر کو انقرہ اسٹیشن پہنچے گی  اور اس موقع پر   وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر   جاہت  طورحان  بھی   موجود ہوں گے۔ ون وئے ون بیلٹ  منصوبے کے تحت  تاریخی انقرہ  ریلوئے  اسٹیشن   پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے  گا  جس میں  چین اور علاقائی ممالک کے عہدیداروں  بھی  شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں