ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

01.11.19

1298612
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ  وطن "ایردوان: وزراء کو ہدایات دے دی ہیں" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے  کل جارجین وزیر اعظم جیورجی گاکھاریہ سے ملاقات کے بعد اپنے  بیان میں  کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے دفتر ِ خارجہ کو  دی گئی ہدایات کے مطابق قلیل ترین مدت میں حکمتِ عملی کونسل کا اجلاس  منعقد  کیا جائیگا۔  انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ حکمت ِ عملی شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے لیے بلکہ خطے کے اعتبار سے بھی مثبت اور دور رس نتائج  کو جنم دے گی۔

روزنامہ حریت " دفترِ خارجہ سے فرانس  کو سخت ردِ عمل " 

ترکی نے فرانس میں چشمہ امن کاروائی کے  خلاف قبول کردہ فیصلوں کی مذمت کی ہے، دفترِ خارجہ کی جانب سے  کل جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی سرزمین پر ایک دہشت گرد مملکت قائم کرنے  کا متمنی فرانس اس کھیل میں مایوسی  کا شکار ہے،  ترکی مخالف فیصلہ اس حقیقت  کی واضح طور پر عکاسی کرتا  ہے۔

روزنامہ صباح "وزیر خلوصی آقار کا  اہم بیان"

وزیرِ دفاع  خلوصی آقار  نے کل شامی سرحدوں   پر متعین ترک دستوں  کا معائنہ کیا۔  تل ابیض  میں موجود فوجیوں  سے صدا بند ہونے والے آقار نے  کہا کہ" ترکی کی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ   کے سامنے آنکھ بند رکھنا  پورے معنوں میں اندھا پن، جہالت اور ضدی رویہ ہے۔  یہاں پر کوئی بھی مسئلہ  اپنے قطعی حل سے ہمکنار نہیں ہوا۔ ہر وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے، لہذا ہر کس کو تیار رہنا چاہیے۔

روزنامہ سٹار" وزیر البائراک کا کہنا ہے کہ افراطِ زر میں پہلی بار 5 فیصد سے کم سطح کا حصول ممکن بن گیا ہے"  وزیرِ خزانہ  و فنانس بیرات البائراک  نے کل ملاتیا کاروباری حضرات کی میٹنگ   میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ "ہمارے نئے اقتصادی پروگرام کے تحت  ترکی  کی تاریخ میں افراطِ زر کی شرح   پہلی بار 5 فیصد سے  بھی کم سطح پر  رہے گی۔  ان  کا کہنا تھا کہ رواں سال کا اختتام مثبت   شرح نمو سے ہو گا۔

روزنامہ خبرترک نے  "استنبول کے صبیحہ گیوگ چن  ہوائی اڈے نے دس برسوں میں 240 ملین مسافروں کی میزبانی کی" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ 31 اکتوبر 2009 کو  اپنی خدمات کا آغاز کرنے والے اور 8 کی شدت کے زلزلے کے خلاف بھی قوتِ مدافعت کے مالک استنبول صبیحہ گیوکچن  بین الاقوامی ہوائی اڈے کی خدمات کو دس سال کا عرصہ مکمل ہوا ہے  تو اس نے اس دورانیہ میں 240 ملین مسافروں کی میزبانی کی ہے۔



متعللقہ خبریں