ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16.10.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1289122
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16.10.2019

سامعین کرام۔ ترکی میں شائع  ہونے والے اہم  اخبارات  کی اہم خبروں  کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

***روزنامہ  صباح : "آذربائیجان میں ایردوان کے اہم بیانات"

***صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان میں 7 ویں ترک کونسل  سربراہی  اجلاس کے موقع پر اہم بیانات دیئے ہیں ۔ صدر ایردوان  نے چشمہ  امن  آپریشن  کے بارے میں اپنا جائزہ  پیش کرتے ہوئے  کہا کہ  "ہم نے شام میں پچھلے 8 سالوں میں  یہ دیکھا ہے کہ کوئی ایک   دہشت گرد تنظیم کسی دوسری  دہشت گرد تنظیم  کو ختم نہیں  کرسکتی ہے۔  لہذا ہم نے چشمہ امن  آپریشن کا آغاز کیا۔ آج تک ہم نے تقریبا  1000 مربع کلومیٹر کے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک  کرلیا ہے۔

 

***روزنامہ    وطن : "چاوش اولو  کی  امریکی ہم منصب پومپیو سے ٹیلی   فون پر بات چیت  "

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو    نے  امریکی  وزیر خارجہ مائیک پومپیو  سے  گذشتہ روز ٹیلی   فون پر بات چیت کی۔  دونوں رہنماوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں  معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں  تاہم چاوش اولو نے کہا کہ اس سے قبل  ترکی کی  سرحد کے قریب  دہشت گرد کوریڈور کو تباہ کرنے  اور  علاقے میں امن کے قیام کے لیے چشمہ امن آپریشن شروع  کیے جانے کے  بارے میں  ہم نے  امریکی وزیر خارجہ    پومپیو کوٹیلی فون کرتے ہوئے  صورتِ حال سے  آگاہ کردیا تھا۔  

 

***روزنامہ حریت : " ترک کونسل سربراہی اجلاس  کے  مشترکہ اعلامیے میں ، چشمہ امن آپریشن کو جگہ دے دی گئی "

 

گزشتہ روز آذربائیجان میں ترکی زبان بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل (ترک کونسل) کےسربراہان  کے   ساتویں اجلاس کے آخری اعلامیے میں ، چشمہ امن   آپریشن  کی حمایت  کے فیصلے کو بھی شامل کیا گیا۔

 

***روزنامہ   سٹار: "  دہشت گرد تنظیم  میں   چشمہ امن  آپریشن سے متعلق   خوف"

ترک مسلح افواج نے فرات  کے مشرق میں  چشمہ امن  آپریشن کو   کامیابی کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے تو اسی دوران   دہشت گرد تنظیم پی کے کے / وائی پی جی کے اراکین      اپنے لباس  کو تبدیل کرتے ہوئے  مقامی لوگوں کے بھیس میں  فرار ہونے کی کوشش کر رہے  ہیں۔

 

***روزنامہ   خبر ترک: " 5 سالوں میں ترکی  کی   ترک جمہوریتوں کو   24.5  بلین ڈالر  کی  برآمدات  "

ترکی نے سن 2014سے    2018 کے درمیانی عرصے میں وسط ایشیا میں ترک جمہوریتوں کو   24 بلین 519 ملین ڈالر کی  برآمدات کی ہیں۔  ترک جمہوریتوں میں  سے سب سے زیادہ  برآمدات  آذربائیجان کو   کی گئی ہیں  ۔ آذربائیجان  8 ارب 889 ملین ڈالر کے ساتھ سر فہرست ہے۔   



متعللقہ خبریں