ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

15.10.19

1288434
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک "ایردوان سے منبج  میں عسکری کاروائی کا اشارہ" عنوان کے تحت  لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے شام میں جاری چشمہ امن کاروائی میں کامیابی  سے پیش قدمی کیے جانے کے بعد منبج کا بھی اشارہ دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ منبج کے اصلی مالکین عرب ہیں ، وہاں پر عرب بھائی قیام کریں گے، اس معاملے میں ہمارا یہ موقف ہے کہ عربوں کو وہاں پر آباد کیا جائے اور علاقے کی سلامتی کو ممکن بنایا جائے۔

روزنامہ وطن "صدر ایردوان کاترکی  کی دہشت گردی کےخلاف جنگ  کو نظرِ انداز کرنے والوں کے خلاف رد عمل "۔

صدر ایردوان  کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک ترکی کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کو دیکھنے سے قاصر ہیں، ہماری تازہ کاروائی کا واحد مقصد  شام کے شمالی علاقہ جات کو پی وائے ٹی، وائے پی جی اور داعش کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں سے پاک کرنا اورانہیں  اصل مالکین کے سپرد کرنا ہے۔ یہی عمل ہم نے الباب میں بھی کیا تھا ، وہاں سے ساڑھے تین ہزار دہشت گردوں کو  ناکارہ بناتے ہوئے  علاقے میں امن وامان  قائم کیا گیا تھا لیکن  دنیا اس حقیقت کو دیکھنے سے نظریں چُرا رہی ہے، ان کا دہرا موقف کسی بھی طریقے سے حق بجانب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

روزنامہ سٹار نے یہ سرخی لگائی ہے"علیحدگی پسند تنظیموں پی کے کے/پی وائے ڈی اور داعش کے مابین تعاون  کی تصدیق"

چشمہ امن کاروائی  کے دائرہ عمل میں شامی علاقے تل ابیض سے  دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کر دیا گیا ہے۔تل ابیض کے مرکزی علاقے میں  وائے پی جی کے دہشت گردوں کی جانب سے داعش کے کارندوں  کو جیل سے  آزاد چھوڑنے   کے مناظر سامنے آئے ہیں۔  علاقے کی جیل بالکل خالی پڑی ہے تو بلند و بالا دیواروں کی حامل اس جیل کے داخلی دروازے کا کھلا ہونا باعث ِ توجہ  ہے۔

روزنامہ ینی شفق "ٹرمپ کا چشمہ امن کاروائی کو توڑ موڑ کر پیش کرنے والے اے بی سی چینل کے خلاف رد عمل"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   کا کہنا ہے کہ  امریکی نیوز چینل اے بی سی کی جانب  سے اسلحہ کے تعارفی پروگرام کے دوران ایک زور دار دھماکے کے مناظر کو ترکی کی عسکری کاروائی کے دوران  ریکارڈ کیے جانے کے طور پر  پیش کیا جانا ایک اسکینڈل ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اے بی سی نیوز  پر ایک جعلی ویڈیو مناظر کو پیش کرتے وقت اس کا پول کھلنا  " ایک باعثِ شرم فعل ہے۔

روزنامہ حریت "ترک ہوا بازی صنعت کی مصنوعات  کی جنوبی کوریا میں نمائش"

ترک ہوائی و خلائی صنعت  ،جنوبی کوریا میں 15 تا 20اکتوبر منعقد ہونےو الی سیول انٹرنیشنل ایویئشن اینڈ ڈیفنس  نمائش میں  پہلی بار  اپنی مصنوعات کی نمائش کرے گی۔ اس نمائش میں بالخصوص گیوکھ بے اور ٹی 129 اتاک ہیلی کاپٹروں  میں گہری دلچسپی متوقع ہے۔ یہ نمائش جنوبی کوریا کے ساتھ دو طرفہ روابط کے فروغ  کے لیے ایک اہم موقع ثابت   ہو گی۔

 



متعللقہ خبریں