ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.10.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1281071
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 03.10.2019

*** روزنامہ  صباح: "سیف  زون کے بارے میں رائے شماری کے کھیل کی اجازت نہیں دی جائے گی"

وزیر  قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ   شام  میں    امریکہ  کے ساتھ ملک کر سیف زون  کے بارے میں پائی جانے والی مطابقت پر عمل درآمد  کو مختلف حیلوں بہانوں سے   نہیں روکا جاسکے گا اگر امریکہ   نے ایسا کچھ کرنے کی کوشش کی تو  امریکہ کے ساتھ اشتارک ختم ہو جائے گا۔

 

***روزنامہ  خبر ترک:"  ماہ ستمبر میں ، برآمدات 15.22 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں"

گذشتہ ماہ  ستمبر میں برآمدات میں 22.7 فیصد اضافہ ہوا  جوکہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔ وزیر تجارت تجارت روحصار پیک جان   نے کہا ہے  کہ ستمبر میں برآمدات  15 ارب 220 ملین ڈالر ہوئی ہیں جو کہ  گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 15.7 فیصد زیادہ ہے۔

 

***روزنامہ حریت :  "کاروں کی فروخت میں 100 فیصد اضافہ "

مرکزی بینک کے سود کی شرح میں کمی  کے بعد ، سرکاری اور نجی بینکوں نے بھی قرضوں پر شرح  سود میں کمی کی  جس کے نتیجے میں ستمبر میں آٹوموبائل کی فروخت میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 100.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر میں ، مسافر کاروں کی فروخت 100.67 فیصد اضافے سے  یہ تعداد   35 ہزار   308  تک پہنچ گئی  جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں  23.03 فیصد اضافے سے یہ تعداد  6 ہزار  684 تک جا پہنچی   ۔

 

***روزنامہ   وطن: " ووکس ویگن  میڈ اِن  ٹرکی "

جرمنی میں  موجود آٹوموٹو فیکٹری ، ووکس ویگن نے مانیسا میں 943.5 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کے ساتھ ایک کمپنی قائم کی ہے ۔ ووکس ویگن مانیسا میں 1.4 بلین یورو کی سرمایہ کاری کرے گی۔ کمپنی؛ آٹوموبائل ، ٹرک اور ہر قسم کی موٹر گاڑیاں اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا ڈیزائن ، تیاری اور اسمبلی ، ان کے پرزہ جات  اور ان کی  ڈیزائننگ   اور    فروخت جیسی خدمات فراہم کرے گی۔

 

***روزنامہ سٹار:  روایتی کھیلوں اور ثقافت پر  مبنی  ایتنوسپور فیسٹیول "  

چوتھا اتنوسپور کلچر فیسٹیول جس نے پوری دنیا سے روایتی کھیلوں کے جمع کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے ، استنبول کے یشیل قوئے  اتاترک  ایئرپورٹ پر 3 سے 6 اکتوبر کے درمیان منعقد  ہوگا جس میں   16 ممالک کی شرکت  کریں گے۔  ایتنوسپور  میں لوک ثقافت سے متعلق مخصوص روایات کو  تحفظ دنیا بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس میلے میں روایتی تیر اندازی ، ریسلنگ ، گھوڑ سواری ، گھوڑے پر تیر اندازی سمیت 12 روایتی کھیلوں کی میزبانی  کی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں