ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

27.09.19

1277579
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح "صدر ایردوان کے  اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بیانات ، کپادوکیا کے آسمانوں پر" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ صدر رجب  طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے اجلاس  میں صرف کردہ الفاظ'یہ دنیا 5 ملکو ں سے بڑی ہے' اور'ترکی اُمتِ مسلمہ کی امید کی کرن ہے' پر مبنی پین  کارڈز کو غیر ملکی سیاحوں کی  گہری دلچسپی ہونے والے کپادوکیا میں غباروں کے ذریعے آسمانوں کی جانب بلند کیا گیا ۔ ایردوان کے مندرجہ بالا الفاظ   کا انگریزی زبان میں ترجمہ کرتے ہوئے    زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اسے پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

روزنامہ  ینی شفق "اسلامو  فوبیا  کے خلاف ٹی وی چینل کا قیام"

صدر رجب طیب ایردوان نے  پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے امریکی شہر نیویارک میں ملاقات کی۔ عمران خان نے اس ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ "جناب ایردوان اور مہاتیر محمد اور میں  نے   تینوں ممالک کے ایک مشترکہ چینل کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس چینل کا مقصد اسلام وفوبیا  سے  جنم پانے والی مشکلات کے خلاف نبرد آزما ہونا اور ہمارے  مقدس و عظمت والے دین ِ اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا  ہوگا، یہ چینل انگریزی زبان میں نشریات جاری کرے گا۔

روزنامہ خبر ترک "2611 غیر ملکی ایک سال میں ترک شہری  بنے ہیں"

ترک شہریت قانون  کے عمل درآمد میں تبدیلیاں  آنے  کے بعد   ایک سال کے عرصے میں امریکہ سے روس تک،  کینیڈا سے ڈومینک جمہوریہ تک، برازیل سے میکسیکو  تک  بھاری تعداد میں  ممالک سے 2 ہزار 611 سرمایہ کاروں نے  ترک شہریت حاصل کی ہے تو ان کے کنبوں کے ہمراہ ترک شہریت سے ہمکنار ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 962 تک ہو گئی ہے۔ مذکورہ دورانیہ میں شہریت کی درخواستیں دینے والوں کی تعداد 3 ہزار 859 تک  ہے۔

روزنامہ سٹار"امریکہ  کا ترکی کے معاملے میں پیچھے قدم ہٹانے کا سبب"

ماہرین کے مطابق امریکی ایف۔ 35 جنگی طیاروں کے پروگرام   سے پیچھے قدم  ہٹانے کی وجہ ترکی  کی طرح کے سٹریٹیجک اتحادی کو کھونے  سے خوفزدہ ہونا ہے۔ امریکہ کے مشرق وسطی میں مفادات کے لیے  ترکی سے تعلقات کو جاری رکھنے کی خواہش پر توجہ مبذول کرانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ "ترکی شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر ایک سیف زون کے قیام کے معاملے میں اپنے  اٹل موقف کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ مزید برآں، امریکی  حکام  ترکی کے ایس۔400 فضائی دفاعی نظام کی خرید کے ایف۔35 کے لیے کوئی خطرہ تشکیل نہ دینے سے آگاہ ہیں۔ یہی وجہ ہے یہ ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات میں تناو میں گراوٹ لانے کی کوششوں میں ہیں۔

روزنامہ حریت "گوتی ہرناندیز کی استنبول کے حوالے سے شیئرنگ"

ہسپانوی فٹ بال سے منسلک گوتی ہرناندیز نے کل 5٫8 کی شدت کے زلزلے کا  سامنا کرنے والے استنبول کے عوام سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ ایک دور میں بیشکتاش  کلب میں کھیلنے والے  عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر  ہرناندیز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی اور ہسپانوی زبان میں "مضبوط  رہو استنبول"  کے عنوان سے ایک پیغام  دیا ہے۔



متعللقہ خبریں