ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.09.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1274626
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 23.09.2019

***روزنامہ   صباح:  "امریکہ میں صدر ایردوان کی  مصر وفیات "

صدر رجب طیب ایردوان   24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے  اور  سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس سے ملاقات کریں گے۔ اردگان "پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کو متاثر کرنے والے میگا  رجحانات" کےزیر عنوان  سربراہان اجلاس سے بھی خطاب کریں گےوزیراعظم ایردوان کے   پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے  ہمراہ   "Fighting Hate Speech " کے زیر  عنوان پروگرام  میں  شرکت کریں گے۔  بعد میں وہ ترکی اور ملائشیا پاکستان سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں  صدر ایردوان  کے متعدد  سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ دوطرفہ بات مذاکرات کیے جانے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک: " ترکی  کی جانب سے امریکہ کو   دہشت گرد تنظیم  فیتو سے   متعلق  انتباہ ”

 

صدارتی محکمہ اطلاعات   کے صدر      فاحرو تین  آلتون    نے امریکی عوام کو  دہشت گرد  تنظیم فیتو کے بارے میں  متنبہ کیا۔ آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے امریکہ میں دہشت گرد تیظیم  فیتو  کی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں متنبہ  کرتے ہوئَ کہا کہ یہ  شر انگیز تنظیم  ٹیکس دہندگان کی رقوم  کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے ۔ اس لیے اس تنظیم  کی طرف خصوصی توجہ دی جائے  کیونکہ یہ ہر جگہ موجود ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق:  " استنبول کے ہوائی اڈوں  پر  موسم گرما میں 28 ملین مسافروں کی  آمدو رفت" اس موسم  گرما میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔  گذشتہ سال جون ، جولائی اور اگست میں اتاترک  ایرپورٹ پر 18 لاکھ 822 ہزار 286 مسافروں کی میزبانی کی گئی تھی۔ صبیحہ گیوکچن   بین الاقوامی ہوائی اڈ ئے  پر  اسی عرصہ میں 9 لاکھ 468 ہزار 936 مسافروں کی میزبانی کی گئی۔ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ، استنبول ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں   چار لاکھ  ہزار37 ہزار  590 افراد کا اضافہ  دیکھا گیا۔

 

***روزنامہ سٹار:  "فنی شاہکاروں  کی  برآمد میں 5 سال میں 5 گنا اضافہ ہوا"

فنی، دستکاری  اور  نقاشی کے شاہکاروں   کی  برآمد میں 5 سال میں 5 گنا اضافہ   ہوتے ہوئے  اس سے   19.7 ملین  ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ  شاہکار   برطانیہ   کے گئے  جبکہ 5 سالوں میں ان شاہکاروں کی درآمدات میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔فنی شاہکاروں میں سب سے زیادہ  دلچسپی  پینٹگنز   اور مصوری اور کے شاہکاروں میں دیکھی گئی۔

 



متعللقہ خبریں