ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

20.09.19

1273290
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت"وزیرِ داخلہ کی جانب سے  واپس لوٹنے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد کا اعلان"  جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ وزیر ِ داخلہ سلیمان  سوئلو  کا کہنا ہے کہ"ہمارے ملک میں عبوری  تحفظ کی حیثیت کے حامل شامی شہریوں کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہے۔  فرات ڈھال اور شاخِ زیتون کاروائیوں  کی بدولت قائم کردہ با حفاطت ماحول کی وساطت سے ابتک 3 لاکھ 54 ہزار شامی پناہ گزینوں اپنی مرضی سے اپنے آبائی علاقوں  کو لوٹ گئے ہیں۔ "

روزنامہ صباح "سلچوق بائراکتار کا اعلان:122 ممالک سے شراکت  ہوئی ہے"

بائراک تار فنی امور کے منیجر اور ترکی ٹیکنالوجی اوقاف کے  متولی وفد  کے صدر سلچوق بائراکتار کا کہنا ہے کہ ٹیکنو فیسٹ استنبول ہوا بازی، خلائی و ٹیکنالوجی فیسٹیول میں شراکت کی سطح گزشتہ برس کے مقابلے میں کہیں زیاد ہ ہے، گزشتہ برس ٹیکنو فیسٹ میں 60 ممالک سے ساڑھے پانچ لاکھ زائرین  نے شرکت کی تھی تو امسال 122  ممالک سے شراکت سر انجام پا رہی ہے۔  ترکی بھر سے بھی زائرین کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ فیسٹیول کے پہلے روز زائرین کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

روزنامہ وطن "ترکی  میں تیار شدہ موٹر گاڑیاں یورپی گلی کوچوں میں"|

موٹر ساز فرموں کے کارخانوں کے مرکزی مقام  کی حیثیت کے حامل ترکی سے جنوری تا جون کے دورانیہ میں 170 ممالک کو قریب 13 ارب ڈالر کی مالیت کی موٹر گاڑیاں برآمدکی گئی ہیں تو  اس حوالے سے یورپی ممالک سر ِ فہرست رہے ہیں۔

روزنامہ خبر ترک "اوا ی سی ڈی  نے مڈل ٹرم ظاہری رپورٹ جاری کر دی"

اقتصادی تعاون و ترقی  تنظیم اوا ی سی ڈی  نے تجارتی جنگ اور سیاسی عدم یقینی کی صورتحال کے پیش نظر عالمی معیشت  اور  نمایاں ممالک  کے بارے میں اقتصادی  ترقی کے تخمینوں  کو نیچے گرایا ہے  تو اس نے ترک معیشت  سے متعلق 2019 کے تخمینے  میں اضافہ کیا ہے۔

روزنامہ سٹار "ترکی  کی ریٹنگ میں اضافہ"

ترک قومی فٹ بال ٹیم  فیفا عالہمی  فہرست میں 36 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ فیفا کی سرکاری ویب سائٹ پر  اعلان کردہ   عالمی فہرست کے مطابق  بیلجیم فہرست میں اپنے پہلے نمبر  پر قائم ہے۔جبکہ فرانس دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں