ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں 12.09.19

ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں 12.09.19

1268266
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں 12.09.19

*** روزنامہ خبر ترک: "نیتان یاہو کے الحاق سے متعلق بیان پر ترکی کی طرف سے ردعمل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزارت خارجہ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے وادی اردن کے الحاق سے متعلق بیان پر  سخت ردعمل پیش کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتان یاہو کا بیان، کہ 17 ستمبر کے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ،میں وادی اردن کا غیر قانونی یہودی رہائشی بستیوں کے ساتھ الحاق کر دوں گا، اسرائیل کے دسیوں سالوں سے جاری قبضے اور غیر قانونی کاروائیوں کا ایک نیا اظہار ہے۔ اس غیر قانونی  اور ناجائز  ارادے کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ حریت : " ترکی اور ہالینڈ کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کر دئیے گئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ ترکی۔ہالینڈ مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی JETCO کے دائرہ کار میں وسیع تعاون کے میمورینڈم آف انڈر اسٹینڈنگ پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ پیک جان نے کہا ہے کہ "ان موضوعات میں دو طرفہ سرمایہ کاریاں اسٹینڈرڈائزیشن، توانائی، رسل و رسائل، ڈیجیٹل اور سرسبز شہر، قابل تجدیداقتصادیات، سائنس ، جدت اور خواتین انٹرپرینر شپ  شامل ہیں"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق:"بریگزٹ ترکی کے لئے مواقع سے بھرپور ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی دفتر کے سرمایہ کاری آفس کے سربراہ آردا  ایرمُت نے کہا ہے کہ ترکی اور برطانیہ کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات پائے جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ بریگزٹ کے بعد یہ تعلقات مزید مضبوط ہو کر آگے بڑھنا جاری رکھیں گے۔ ترکی حتمی فیصلے کے مطابق اقتصادی اور تجارتی تعلقات  کے مزید مضبوط سیناریو  کے اندر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

*** روزنامہ وطن : "ترکی کی دفاعی صنعت کو ملائیشیا میں متعارف کروایا گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ملائیشیا میں منعقدہ" ترکی کی ڈرون اور ایوی ایشن انڈسٹری: ٹیکنالوجی اور مواقع" کے زیر عنوان منعقدہ نمائش میں ترکی کے ساختہ ڈرون طیاروں اور مسلح ڈرون طیاروں کو متعارف کروایا گیا۔ ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ   نے نمائش کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ نمائش میں ڈورن طیاروں کے علاوہ ترکی کے نیو جنریشن طیاروں اور ٹیکنالوجی  اور ملائیشیا کے ساتھ متوقع مشترکہ منصوبوں کو بھی متعارف کروایا گیا۔

 

*** روزنامہ صباح: " یورپ کو لباس ترکی سے جا رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے جنوری۔جون کے دورانیے میں 162 ممالک کو 3 بلین 30 ملین 44 ہزار 18 ڈالر  مالیت کی اَن بُنی کلاتھنگ  اشیاء  اور ایسیسریز برآمد کیں۔ ان ممالک میں یورپی ممالک سرفہرست رہے۔ سب سے زیادہ ان بُنی کلاتھنگ  اشیاء  اور ایسیسریز خریدنے والا ملک  64 ملین 59 لاکھ 6 ہزار ڈالر کے ساتھ اسپین  پہلے نمبر پر رہا۔ اسپین کے بعد 42 ملین 77 لاکھ 54 ہزار ڈالر  کی برآمد کے ساتھ جرمنی دوسرے  اور 29 ملین 32 لاکھ 37 ہزار ڈالر برآمدات کے ساتھ برطانیہ تیسرے ، 20 ملین 56 لاکھ 49 ہزار ڈالر برآمدات کے ساتھ ہالینڈ چوتھے اور 13 ملین 73 لاکھ 91 ہزار ڈالر برآمدات کے ساتھ فرانس پانچویں نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں