ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.09.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.09.19

1266850
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.09.19

*** روزنامہ صباح: "ترکی کی طرف سے مشرقی بحر روم کے بارے میں دو ٹوک  پیغام" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں بن سکے گا۔ چاوش اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں اپنی مصروفیات کے دوران کل ینی ایرن کھوئے  میں شہریوں سے ملا۱قات کی۔ یہاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کسی بھی تردد کے بغیر اور کسی بھی حیل و حجت کے بغیر قبرصی ترکوں کا ساتھ  دے رہا ہے اور ساتھ دینا جاری رکھے گا۔

 

***روزنامہ اسٹار : " آلبائراک کی امریکہ کے وزیر تجارت روز کے ساتھ ملاقات"  کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کل استنبول میں امریکہ کے وزیر تجارت ولبر روز کے ساتھ ملاقات کی۔  ملاقات کے بارے میں ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں آلبائراک نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے ترکی۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون پر جامع شکل میں بات کی اور باہمی تجارتی حجم کے 100 بلین ڈالر ہدف  کے لئے عزم کا اعادہ کیا۔

 

*** روزنامہ وطن: "ماہِ جولائی  میں قیام کے اعداد و شمارکا اعلان کر دیا گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماہِ جولائی میں  سیاحتی تنصیبات  75 فیصد تک بھری رہیں۔ محکمہ ثقافت و سیاحت  کے ماہِ جولائی کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سیاحتی تنصیبات  میں قیام کی شرح 50.68 فیصد رہی۔

 

*** روزنامہ خبر ترک:" تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کے لئے روس پہلے نمبر پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے رواں سال کے پہلے8 ماہ کے دوران 114 ممالک کو ایک ملین 9 لاکھ 64 ہزار 812 ٹن تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کر کے ایک بلین 2ملین 7 لاکھ 84 ہزار 507 ڈالر زرمبادلہ کمایا۔ اس زرمبادلہ     میں 37 ملین53 لاکھ  86 ہزار 968 ڈالر  حصے کے ساتھ روس پہلے نمبر پر رہا۔

 

*** روزنامہ حریت: "کینسر کے خلاف جدوجہد میں کامیابی  کی شرح میں بلندی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی کے شہر کولن میں مقیم ترک ڈاکٹر یادگار گینچ  اور ان کی ٹیم نے کینسر کے علاج میں امیونو تھراپی  کے ذریعے ایک نئے طریقے کو متعارف کروایا ہے۔ اس طریقہ علاج میں  مریض کے خون سے بیماری کے خلاف جنگجو خلیے پیدا کر کے ان میں کینسر پروٹین کے اضافہ کیا جاتا ہے اور اونکولیٹک وائرس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریقے سے بیماری کا علاج بڑے پیمانے پر کامیاب رہا ہے۔



متعللقہ خبریں