ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.08.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1257404
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.08.2019

***سامعین کرام۔ روزنامہ ینی شفق : "صدر ایردوان کا  قبرصی  یونانیوں کو سخت انتباہ"

صدر رجب طیب ایردوان نے قبرصی یونانی انتظامیہ کےمشرقی بحیرہ روم میں ہائیڈروکاربن کی تلاش کے بارے میں یکطرفہ کاروائی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ قبرص یونانیوں کو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبرص میں  کیونکر  سن 1974 میں پرامن کاروائی کی گئی  تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ابھی تک قبر صی  یونانی 1974کی پُرامن کاروائی سے سبق حاصل نہیں کرسکے ہیں تو ان کو دوبارہ  سے  سبق سکھانے سے نہیں ہچکچاہیں  گے۔

 

*** روزنامہ صباح: "سیف زون کے قیام کے لئے تکنیکی امور مکمل"

شام کے شمال میں ترکی اور امریکہ کے درمیان طے  پانے والے سمجھوتے سے سیف زون کے  قیام کی راہ ہموار کرلی گئی ہےاور اب  تکنیکی لحاظ سے بھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں رہا  ہےاور جلد ہی  علاقے   میں مشترکہ ایکشن  سینٹر کا قیام   عمل میں آجائے گااور یہ سنٹر اپنے فرائض ادا کرنا شروع کر دے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک: "آبنائے چناق قلعے میں تعمیر کیے جانے والے 1915چناق قلعے پل کے  318 میٹر بلند ستونوں کی تعمیر کا کام جاری ہے"

 سمندر کے اندر سے  318 میٹر بلند کیے جانے والے ان ستونوں کے پہلے بلاکوں کو اوپر تلے رکھنے  کا کام جاری ہے۔  ان ستونوں کے بلند ہونے سے یہ دنیا کے پلوں کے عظیم تر ین  اور بلند  ترین ستون ہوں گے۔

 

***روزنامہ سٹار : " وزیر صنعت  و  ٹیکنالوجی ورانک  نے کہا ہے کہ توبی تاک  کے تحت Artificial intelligence  انسٹیٹیوٹ  قائم کرنے کا پلان بنالیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ترکی کی تاریخ میں پہلی بار یار ٹیکنولوجی کے  ایک نئی سیکٹر کو کھولا جا رہا ہے اس سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بھی  فروغ دینے میں بڑی مدد ملے گی۔



متعللقہ خبریں