ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.08.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.08.19

1246205
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.08.19

*** روزنامہ صباح: " 2019 کی طاقتور ترین فوجوں کا اعلان کر دیا گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بین الاقوامی فوجی طاقتوں کے اعداد و شمار جمع کرنے والی کمپنی گلوبل فائر  پاور کی طرف سے 2019 کی دوسری تہائی  کے فوجی حوالے سے طاقتور ممالک کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج فہرست کی ابتدائی نمبروں میں ہے۔ فہرست میں ترکی کے درجے کا تعین کرنے والی اہم ترین خوبی آپریشنوں میں ٹیکنالوجی  کا بہترین شکل میں استعمال ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "شاہراہ ریشم آہنی جال کے ذریعے خلیج میں سمندر میں اتر گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ خلیج ازمیت میں ڈی پی ورلڈ بندرگاہ  ایک کلو میٹر  ریلوے لائن کے ساتھ کارس۔تبلیس لائن سے ہوتی ہوئی بحیرہ کسپئین اور وہاں سے چین کے ساتھ منسلک ہو گئی ہے۔ وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر جاہد طورخان نے کہا ہے کہ " ہمارے ملک میں یہ خدمت پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے سے اوّلین حیثیت رکھتی ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: "1915 چناق قلعے پُل دنیا کا سب سے بڑا پُل ہو گا، تعمیر شروع ہو گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کھارا بیوک فولاد اور اسٹیل فیکٹریوںKARDEMİR نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چناق قلعے پُل مکمل ہونے پر دنیا کا بڑا ترین درمیان سے خالی حصوں والا سوِنگ پُل ہو گا۔ یہ پُل اپنے رنگوں، ڈیزائن اور دیگر  خصوصیات  کے ساتھ ایک مثالی پُل ہو گا۔ بیان کے مطابق 1915 چناق قلعے پُل کے سپورٹ فریموں کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "ترکی میں خلائی قانون کو زیرِ غور لایا جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے خلائی   تحقیق کے کاموں میں تیزی پیدا کر دی ہے اور اس سلسلے میں 23 سے 26 ستمبر کو متوقع خلائی قانون کے شعبے میں ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

 

***روزنامہ حریت : " چوتھا ڈریم لائنر پہنچ گیا، دونوں ہینگر میں منتظر ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنزTHYنے چوتھا بوئنگ 787۔9 ڈریم لائنر وصول کر لیا ہے۔ یہ نیا ڈریم لائنر THY کے 341  ویں طیارے کے حیثیت سے فلیٹ میں شامل ہو گیا ہے۔ طیارے کی وصولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے THY کے پریس مشیر یحییٰ اُستن نے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے کم عمر فلیٹ کی حیثیت سے ہم ترقی کی طرف گامزن ہیں۔



متعللقہ خبریں