ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.07.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.07.19

1238376
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.07.19

*** روزنامہ ینی شفق:" صدر ایردوان کی طرف سے اربیل کے حملے سے متعلق بیان" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اربیل حملے میں لوث افراد کی گرفتاری کے لئے عراقی حکام اور مقامی حکام کی سطح پر ہماری کاروائیاں جاری ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "ترک مسلح افواج نے PKK کے دہشت گردوں   کی عراق میں جاری توسیعی پالیسیوں کا راستہ روک دیا ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK گذشتہ 29 سالوں سے   ترکی اور ایران  کی سرحدی پٹی کے ساتھ واقع عراق کے 800 دیہات پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔  تاہم حالیہ دنوں میں ترک مسلح افواج کی طرف سے تنظیم کے نام نہاد منتظمین  پر پوائنٹڈ فائرنگ  کے آپریشنوں کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم  کو شدید بے چینی اور بے بسی کا سامنا ہو رہا ہے۔ ترک مسلح افواج کی طرف سے ترکی کی خفیہ ایجنسی  کے تعاون سے عراق کے اندر  آپریشنوں کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم PKK کی نقل و حرکت کی صلاحیت اور علاقے میں پھیلنے  کی پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: "امریکی ذرائع ابلاغ کی طرف سے ترکی کے بارے میں دلچسپ تجزئیے" کے سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے روس سے ایس۔400 دفاعی نظام کی وصولی شروع کرنے سے متعلق خبروں کو امریکی ذرائع ابلاغ میں وسیع جگہ دی جا رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ  کے تبصروں اور تھنک ٹینک اداروں کے جائزوں میں ترکی کے امریکہ کی دھمکیوں کے سامنے گردن نہ جھکانے کی طرف توجہ مبذول کروائی جا رہی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت : "چوتھا بحری جہاز بھی جا رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ مشرقی بحر روم میں ڈرلنگ کاروائیوں کی وجہ سے اقوام متحدہ کی طرف سے ترکی پر پابندیوں کے اعلان کا ترکی نے سخت جواب دیا ہے۔ ترکی، فاتح، یاوز اور باربروس کے بعد چوتھے تحقیقی بحری  جہاز اورُچ رئیس کو بھی قبرص کے کھلے سمندر میں بھیج رہا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن : "ٹرکش ائیر لائنز نے بالی  کے لئے پروازیں شروع کر دیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز THY نے انڈونیشیا کے عالمی شہرت یافتہ جزیرے بالی کے لئے چارٹرڈ پروازوں کا آغاز کروا دیا ہے۔ یہ پروازیں براہ راست اور ہفتے میں سیون فریکوئنسی کے طور پر  کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں