ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

12.07.19

1234778
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار "صدر ایردوان  کا سریبنٹثا کے حوالے سے پیغام" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے بوسنیا ہرزیگوینا  کےمشترقی شہر سربنٹثا میں 1995 میں پیش آنے والی نسل کشی  کی 24 ویں برسی کے حوالے سے ٹویٹر کے ذریعے ایک پیغام جاری  کرتے ہوئے کہا ہے کہ"یورپ کی  آنکھوں  کے سامنے پیش آنے اور 8 ہزار 372 معصوم انسانوں کا قتل ہونے والی  سربنٹثا نسل کشی  کو  کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ میں اس المیہ کی 24 ویں برسی  کے موقع پر نسل کشی میں جام ِ شہادت نوش کرنے والے تمام بوسنیائی بھائیوں کی مغفرت کا دعاگو ہوں اور بوسنیائی عوام سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

روزنامہ حریت "ترکی سے چین کو  چیری کی برآمدات"  جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ ترکی نے چین کو چیری کی برآمدات 1 ملین 3 لاکھ 57 ہزار ڈالر کی  چیری برآمد کی ہے۔

روزنامہ صباح " ایسن  بوعا   ہوائی اڈے  سے سال کے پہلے 6 ماہ میں 70 لاکھ مسافروں کو خدمات ادا کی گئیں"   کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ انقرہ کے ایسن بوعا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گزشتہ ماہ 11 لاکھ 80 ہزار جبکہ سال کے پہلے عرشے میں تقریباً 70 لاکھ مسافروں  نے  پرواز کی ہے۔

روزنامہ  ینی شفق"برآمدات میں اضافے کا سہرا دفاعی و ہوا بازی شعبے کے سر پر"

دفاعی و ہوا بازی شعبے نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں  اپنی برآمدات کو 2018 کے اسی دورانیہ  کے مقابلے  میں 41٫4 فیصد بڑھتے ہوئے 1٫3 ارب ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔متحدہ امریکہ کو  اس شعبے کی برآمدات میں 17٫8 فیصد اضافہ ہوا ہے تو اس ملک کو  403 ملین 5 لاکھ 83 ہزار ڈالر کی برآمدات  سرانجام پائی ہیں۔

روزنامہ خبر ترک "جیسن ڈیرولو  کا انطالیہ میں کانسرٹ" عنوان  کے تحت لکھتا ہے کہ امریکی گلوکار و اداکار جیسن ڈیرولو   نے انطالیہ کے شائقین کو محظوظ کرایا ہے۔ ڈیرولو نے ریگنم لائیو کانسرٹ 2019  کے دائرہ کار میں  اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مقامی و غیر ملکی بھاری تعداد میں سیاحوں کے بھی محظوظ ہونے والے اس کانسرٹ میں  تماشائیوں نے نوجوان گلو کار کی کارکردگی کو بے حد پسند کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں