ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.07.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.07.19

1228777
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.07.19

*** روزنامہ ینی شفق : زیر حراست 6 ترک شہریوں کو رہا کروا لیا گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ لیبیا میں حفتر فورسز کی طرف سے حراست میں لئے گئے 6 شہریوں کو رہا کروا لیا گیا ہے۔ موصول معلومات کے مطابق لیبیا میں بحری جہاز کا مالک  6 ترک ملاحوں کو سکیورٹی فورسز کی تحویل سے لے کر واپس  بحری جہاز پر لے گیا ہے۔ ترک شہریوں کی حراست پر ترکی کی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل پیش کیا تھا۔

 

*** روزنامہ اسٹار :" TANAP یورپ کو گیس کی ترسیل کے لئے تیار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جنوبی گیس کوریڈور کا طویل ترین حلقہ ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن TANAPیکم جولائی سے  آذربائیجان کی گیس کو یورپ  پہنچانے  کے لئے تیار ہو گیا ہے۔ ترکی۔یونان کی سرحد پر ٹرانس آڈریاٹک قدرتی گیس پائپ لائن TAP کی تکمیل کے بعد آذربائیجان کی گیس آئندہ سال سے  یورپ کی منڈیوں میں پہنچ جائے گی۔

 

*** روزنامہ اسٹار :" 30 ممالک کے لئے انطالیہ سے  طلوعِ آفتاب" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سولر پینلوں کی پیداوار میں ترکی  کی لیڈر کمپنی CW انرجی 30 ممالک کے لئے برآمدات کر رہی ہے۔ CW انرجی کے ڈائریکٹر جنرل وولکان یلماز نے کہا ہے کہ ہمیں ترکی اور یورپ میں جو قائدانہ حیثیت حاصل ہے اس کے حلقے کو  ہم دنیا بھر  کے لئے وسیع کر دیں گے۔

 

*** روزنامہ حریت: " ایدرنے کے ہوٹل کھچا کھچ بھر گئے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 658 سال سے بلا تعطل  جاری تاریخی کرک پنار کشتی  سے قبل ایدرنے میں ہوٹل سو فیصد بھر گئے۔ کئی ماہ قبل کروائی گئی بکنگ کی وجہ سے ہوٹلوں  میں کوئی جگہ باقی نہیں بچی اور سیاحوں کی تعداد شہر کی آبادی  کے برابر ہو گئی ہے۔ ایسے حالات میں ایدرنے کے شہری اپنے گھروں میں سیاحوں کی میزبانی کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک : "سیاحوں  کا میلہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ انطالیہ  اور موعلا کے اضلاع  کو ایک دوسرے سے الگ کرنے والی دنیا کی بڑی ترین وادیوں میں سے ساکلی کینٹ وادی  سیاحوں سے بھری ہوئی ہے۔ 18 کلو میٹر  طویل  وادی ، 200 میٹر بلندی پر واقع عمودی ڈھلوانوں کے درمیان پانی کے جھرنوں  اور دشوار گزار پگڈنڈیوں کی وجہ سے ایڈوینچر کے شوقین افراد کی اوّلین ترجیح  بن گئی ہے۔ وادی کی سیر کے لئے آنے والے مقامی و غیر ملکی سیاح یہاں ٹریکنگ سمیت مختلف طرح  کی سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں