اخبارات کی جھلکیاں

17.05.19

1203216
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک " ایس۔400 کا کنٹرول ترکی کے ہاتھ میں ہوگا، چاوش اولو "  کے زیرِ عنوان لکھتا ہے کہ وزیرِخارجہ میولود چاوش اولو نے  لاٹویا کے سرکاری دورے کے دائرہ کار میں اپنے ہم منصب ایڈگارڈز رین کیوکس  سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں  ایس۔ 400 میزائل دفاعی نظام کے حوالے سے بعض  بیانات دیے۔ متحدہ امریکہ کے دعوے کہ ایس ۔400 ، ایف۔ 35 کے لیے خطرہ تشکیل دینے    پر  جواب دیتے  ہوئے ترک وزیر نے بتایا کہ "ہم   انتہائی واضح طریقے سے   بتا چکے ہیں کہ یہ نظام مکمل طور پر ہمارے زیرِ کنٹرول ہو گا۔"  انہوں نے  یہ بھی بتایا کہ ہم نے امریکہ کو اس معاملے  کے بارے میں ایک مشترکہ اموری کمیٹی تشکیل دینے کی پیش کش کر رکھی ہے۔

روزنامہ سٹار نے  "ترکوں کے ساتھ کام کرنا زیادہ آسان ہے، پوتن "  عنوان کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ روسی صدر ولا دیمر پوتن  نے متحدہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک  کی جانب سے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی طرح طرح کی کوششوں کے باوجود تا حال کام   جاری ہونے والے روسی گیس  کی یورپ کو ترسیل منصوبے  نارتھ سٹریم ۔ٹو   کا ذکر کرتے ہوئے ٹرکش اسٹریم کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکوں کے ساتھ کام کرنا یورپیوں کے ساتھ کام کرنے سے زیادہ آسان ہے۔ کیونکہ صدر رجب طیب ایردوان  جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس پر جلد از جلد عمل درآمد ضرور کرتے ہیں۔

"موڈیز  کی جانب سے  ترک  معیشت کے مضبوط پہلوؤں کا اعلان کیا " جلی سرخی لگاتے ہوئے روزنامہ ینی شفق   نے خبر شائع کی ہے۔ اخبار کے مطابق بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے موڈیز نے یورپ، مشرقِ وُسطی اور افریقی ممالک کے رسک گروپ   ڈائریکٹر ییوس لیمائے  نے لندن میں منعقدہ موڈیز ترقی  پذیر  منڈیوں کے سربراہی اجلاس  میں ترک معیشت کے طاقتور پہلووں  کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے مختلف اقتصادی متبادل و استعداد ، نوجوان افرادی قوت اور حکومت کےمیزان کھاتوں کو معیشت کے طاقتور پہلووں کے طور پر پیش کیا۔ لیمائے نے بتایا کہ اس ملک کی اقتصادی استعداد ، تنوع، متحرک ڈھانچہ اور حکومت کی مثبت پالیسیاں  معیشت کو تقویت  دے رہا ہے۔

روزنامہ صباح "غیر ملکیوں کو رہائش گاہوں کی فروخت ماہِ اپریل میں بلند ترین سطح پر" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں مشاہدہ ہونے والے رحجان کا ماہ اپیل میں بھی مظاہرہ ہوا ہے۔ سال کے پہلے 4 ماہ میں 13 ہزار 338 عدد مکانات غیرملکیوں نے خریدے ہیں۔ گزشتہ  برس کے اسی دورانیہ یہ تعداد 7 ہزار 341 تھی جس کےمطابق  موجودہ اضافہ 82 فیصد ہے۔ رواں سال کا ماہ اپریل غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت میں سب سے برکت والا ماہ ثابت ہوا ہے۔

روزنامہ حریت "اس موسم گرما میں ترکی  میں سمندر کنارے چھٹیاں منانے کے 10 بہترین مقامات"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے  مدیر ان نے سال 2019 میں ترکی میں سمندر کنارے تعطیل منانے کے 10 مقامات کا تعین کیا ہے۔ اس فہرست میں  پورے اسپین  کے ہوٹلوں سے زیادہ فائیو سٹار ہوٹلوں کے مالک  انطالیہ، قمر، قالکان، قاش  اور اس کا 12 کلو میٹر طویل پتھارا بیچ، انطالیہ کے ساحل۔ سیدے کے نیلے پرچم کے حامل ساحل، معلا ، دالیان، ازمیر، فتحیے اور بودرم شامل ہیں۔

 
 



متعللقہ خبریں