ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.05.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.05.19

1198350
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.05.19

***روزنامہ ینی شفق : "ترک سیٹ 5A کو خلاء میں بھیجنے کی تاریخ طے پا گئی " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے سیٹلائٹ آپریٹر ترک سیٹ کے جنرل منیجر جینک شین نے کہا ہے کہ ترک سیٹ 5Aسیٹلائٹ کو آئندہ سال کی دوسری تہائی میں خلاء میں بھیجا جائے گا۔ سیٹلائٹ کو  31 درجے  مشرق کی طرف اور امریکہ کی ریاست فلو ریڈا  کے لانچنگ پیڈ سے خلاء میں بھیجا جائے گا۔

 

*** روزنامہ حریت: "سیاحوں کی اوّلین ترجیح" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع انطالیہ کے دو ائیرپورٹوں نے گذشتہ سال  کُل 13 ملین 5 لاکھ 91 ہزار 17 سیاحوں کو خدمات فراہم کیں۔ ضلعے کی 5 تحصیلوں  کی کروز بندرگاہوں  پر اترنے والے  51 ہزار 835 کو بھی شامل کرنے سے سیاحوں کی تعداد 13 ملین 6 لاکھ 42 ہزار 852  رہی۔ 2018  میں سیاحوں کی تعداد میں 2017 کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم 2019 میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 16 ملین کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔2019 کے پہلے 4 ماہ میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں سیاحوں کی تعداد 32 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ملین 5 لاکھ 60 ہزار 862 سیاح رہی ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " ترکی کا نیا اسلحہ ALKA" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے حالیہ دنوں میں دہشتگردی کے حملوں میں استعمال کئے جانے والے دھماکہ خیز مواد سے مسلح فضائی وہیکلوں  اور دیسی ساختہ بموں  کو ناکارہ بنانے کے لئے ALKAڈائریکٹڈ انرجی اسلحہ سسٹم تیار کیا ہے جو دنیا میں کافی حد تک ایک جدت کی حیثیت رکھتا ہے۔ راکٹ اور میزائل شعبے میں ترکی کی لیڈر کمپنی راکٹ سان نے ALKA کی پہلی دفعہ 14 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت  کے میلے میں نمائش کی ہے۔ تجرباتی  مرحلے میں ALKA نے دیسی ساختہ بموں، سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرونوں، جاسوس ڈرونوں اور ڈرونوں کے گروپ حملے  کے خلاف کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن : " پاسپورٹ  سے چہرے کی شناخت کی طرف منتقلی شروع ہو گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کے متعدد ائیر پورٹوں پر زیر استعمال بائیو میٹرک آٹو میٹک پاس سسٹم  کو تجرباتی بنیادوں پر ترکی کے صبیحہ گیوکچین ائیر پورٹ پر بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ ائیرپورٹ ٹرمینل آپریٹر ISG اور پولیس ڈائریکٹریٹ  کی مشترکہ کوششوں سے تیار کردہ بائیو میٹرک آٹو میٹک پاس سسٹم  کے ذریعے مسافر فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت  کی مدد سے 18 سیکنڈ میں پاسپورٹ کنٹرول کے مراحل سے گزر جائیں گے۔

 

*** روزنامہ حریت: "فرزان اوزپیتک کے لئے اٹلی کی طرف سے اوپر تلے اعزازات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ معروف ترک ہدایتکار فرزان اوزپیتک کو اٹلی  کے شہروں لیجے اور ناپولی  کے بعد 'پالیرمو'بلدیہ کی طرف سے بھی اعزازی شہری اعلان کر دیا گیا ہے ۔  پالیرمو یونیورسٹی میں اوزپیتک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ۔ سالینتو یونیورسٹی نے بھی اوز پیتک کو ثقافتی سفیر متعین کیا ہے۔



متعللقہ خبریں