ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

03.05.19

1194520
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار "سٹراؤڈ: ترکی  کی حکمتِ عملی  یورپ کے لیے مثال ہونی چاہیے" کے زیرِ عنوان لکھتا ہے کہ برطانوی روزنامہ دی ٹائمز کے کالم نگار  فیلیپا سڑاؤڈ  نے  ترکی۔ شام سرحدوں پر اپنےجائزوں کو جگہ دی ہے۔ ترکی کے   35 لاکھ  شامی مہاجرین   کی غیر معمولی سطح  پر میزبانی    کرنے کا ذکر کرنے والے سٹراؤڈ  نے اس بات پر زور دیا ہے کہ"ترکی کی حکمتِ عملی یورپ کے لیے مثال تشکیل دینی چاہیے۔ " شام کی خانہ جنگی کے تقریباً 4 لاکھ افراد   کے جانی نقصان کا موجب بننے اورملینز کی تعداد  کے اپنے گھر بار کو ترک  کرنے پر مجبور ہونے کی توضیح کرنے والے سڑاؤڈ نے  بتایا کہ "بیس ملین آبادی  کا نصف سے زائد انسانی امداد کا محتاج ہے۔ "

روزنامہ ینی شفق "قومی جنگی طیارہ پہلی بار پیرس میں منظرِ عام پر آئیگا"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک ہوا بازی و خلائی صنعت کے ڈائریکٹر جنرل تیمل کوتیل نے اطلاع دی ہے کہ قومی جنگی طیارے  کے ہو بہو ماڈل کی  پہلی بار امسال کے پیرس ایئر شو میں  نمائش کی جائیگی۔ اس طیارے  کے منصوبے میں تمام تر بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات کے قیام کے ساتھ پیش رفت حاصل کرنے کا اشارہ دینے والے کوتیل نے بتایا کہ "یہ ہمارا عظیم ترین منصوبہ  ہے۔ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر ترکی یہ کہنے کا اہل ہو گا کہ     ٹیکنالوجی  کے اعتبار سے اس کا امریکہ، روس اور چین سے کوئی فرق نہیں۔"

روزنامہ حریت "قومی ڈراؤن آنقہ موبائل فون گیم کا حصہ "  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک دفاعی صنعت  کی کئی ایک نئی مصنوعات کو نمائش کے لیے پیش کردہ IDEF  ۔19 میں  پہلی بار ایک چیز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ترک دفاعی  صنعت  سے تعلق رکھنے والے ڈراؤن آنقہ ۔ایس کو موبائل ایکشن گیمز  کی ماہیت دی گئی ہے۔ اوڈو اور اوتو گیمز کے نام سے تقریباً سات ماہ  کی مدت میں تیار کردہ "آپریشن آنقہ" نامی گیم،   آنقہ کی دنیا بھر میں اپنے رقیب ڈراؤنز پر بالا دستی یعنی طاقت اور قابلیت  کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ وسعت اور  ترقی حاصل کرنے والی دفاعی صنعتی سرمایہ کاری کا نئی نسل اور نوجوانوں سے تعارف کرانے  کا مقصد ہونے والی اس گیم میں نواع و اقسام کے ساز وسامان سے لیس  مسلح آنقہ ۔ایس  کی بدولت  حاصل کردہ رقوم کو نئے فوجی سازو سامان کے فروغ کے لیے بروئے کار لایا جا سکے گا۔

روزنامہ خبر ترک "ٹورسٹک ایسٹ ایکسپرس  29 مئی کو اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو گی" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ یہ ٹرین 120 مسافروں کی گنجائش کی حامل ہو گی۔ مکمل طور پر سلیپرز پر مشتمل   یہ ٹرین  انقرہ ۔ قارس سفر کو 27 گھنٹوں میں مکمل کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس سفر کی ٹکٹوں کے نرخوں کا عنقریب اعلان کیا جائیگا۔ خاصکر سماجی روابط کے میڈیا، فوٹوگرافی کے شائقین اور قدرتی  ماحول کے شیدائیوں  کی بدولت عملی جامہ پہنائی جانے والی ایسٹ ایکسپرس   میں حالیہ چند برسوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس کی ٹکٹیں فروخت  کے عمل کے آغاز سے چند  ہی منٹوں   کے اندر مکمل طور پر  فروخت ہو جاتی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ سفر کسی بین الاقوامی منزل کی حیثیت حاصل کر جائیگا اور یہ ٹرین کے نئے سفروں کے قیام کے لیے الہام کا وسیلہ ثابت ہو گا۔

روزنامہ صباح"لیڈ قمقوں  کے ذریعے بند ماحول میں ٹماٹر وں  کی افزائش" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ انطالیہ کی ایک ترک فرم نے شمالی  ممالک   کی زرعی پیداوار  میں استعمال کے لیے شمسی  توانائی سے مشابہہ توانائی پیدا کرنے والے لیڈر  قمقے تیار کیے ہیں۔ جن کا حال ہیں میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اس فرم نے   تیار شدہ  لیڈ قمقوں کو یونان، مقدونیہ  اور ترکمانستان کو فروخت کیا ہے جبکہ روس کے ساتھ اس حوالے سے  بات چیت جاری ہے۔



متعللقہ خبریں