ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.05.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.05.19

1193818
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.05.19

*** روزنامہ خبر ترک: "ٹرمپ کا دورہ ترکی ایجنڈے پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ   بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ترکی کے لئے جولائی سمیت  متبادل تاریخیں ہمارے زیر غور ہیں۔ تاریخ کے حتمی  شکل اختیار کرنے کی صورت میں صدر ٹرمپ ترکی کے دورے پر تشریف لائیں گے۔

 

*** روزنامہ اسٹار : "ترکی،  شام کے شمال کو تمام دہشت گرد تنظیموں سے صاف کرنے کے معاملے میں پُرعزم" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے دارالحکومت انقرہ میں شام کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیمز جیفری کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں ترکی کی قومی سلامتی کی ترجیحات پر واضح شکل میں زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں دریائے فرات  کے مشرق اور شام بھر میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، سکیورٹی زون، منبج روڈ میپ، داعش، PKK/YPG/PYD سمیت علیحدگی پسند دہشت گرد عناصر کے خلاف جدوجہد، ادلب سمجھوتہ، شام کی زمینی سالمیت، بحران کا سیاسی حل  اور شام کی تعمیر نو کے موضوعات مذاکرات کے ایجنڈے پر آئے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق : "قبول اسلام پر صدر ایردوان کی طرف سے گلوکارہ ڈیلا میلیس کو مبارکباد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں منعقدہ "عورت اور جمہوریت وقف" KADEM کی ورکشاپ میں شرکت کی ۔ صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے نو مسلم اور استنبول میں مقیم ڈیلا میلیس کو بھی ورکشاپ میں مدعو کیا اور قبول اسلام پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے بعد امریکی گلوکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے ایک عالمی لیڈر سے ملاقات کی۔ ترکی کے صدر سے ہاتھ ملانے اور ان کی خوش مزاج اہلیہ خاتون اوّل  کے ساتھ گلے ملنے کی وجہ سے میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

 

*** روزنامہ وطن: "انطالیہ میں سیاحوں کی ریکارڈ آمد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ انطالیہ میں سیاحوں کی آمد نے حالیہ سالوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ سال کے پہلے 3 ماہ میں 5 لاکھ 71 ہزار 207 سیاحوں نے انطالیہ کی سیر کی اور صرف  ماہِ اپریل کے 29 دنوں میں 9 لاکھ 5 ہزار 322 سیاح انطالیہ آئے۔ سیاحوں کی یہ تعداد توقعات سے کہیں زیادہ تھی۔

 

*** روزنامہ حریت: "ٹرکش ائیر لائنز  یورپی  لیگ میں 2 ترک ٹیمیں  چوہرےفائنل میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  ٹرکش ائیر لائنز  یورپی  لیگ کے کوالیفائنگ سیمی فائنل کے آخری میچ میں اناطولیہ ایفس ، اسپین کی بارسیلونا لاسا کو 71۔80 سے شکست دے  کر چوہرے  فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ فائنل 7 سے 19 مئی کی تاریخوں میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کے پہلے دن دو ترک ٹیموں اناطولیہ ایفس اور فینر باہچے بیکو کے درمیان اور اسپین کی ٹیم  رئیل میڈرڈ اور روس کی   ٹیم CSKA ماسکو  کے درمیان میچ  کھیلا جائے گا۔ ان میچ کی فاتح ٹیموں کے درمیان 19 مئی بروز اتوار کو   فائنل کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں شکست کھانے والی ٹیم تیسرے درجے کے لئے میچ کھیلے گی۔



متعللقہ خبریں