ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

28.12.18

1115390
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک "ترکی کی  سائبر ڈھال ' آکٹو پُس '  وسعت  حاصل  کرے گی"  کے زیرِ عنوان لکھتا ہے کہ صدر  رجب طیب ایردوان کے بیان کے ساتھ ایجنڈے میں آنے والے قومی سائبر سیکورٹی حل "آکٹو پس" کے استعمال میں وسعت آئی ہے۔ سن 2016 سے  ترک مسلح افواج کے لیے خدمات فراہم کرنے والے  اس سسٹم کا سرکاری اداروں اور بلدیات میں بھی تجربہ کیا جا رہا ہے۔ آکٹو پس نے 10 تا 29 جون منعقد ہونے والی نیٹو سوکس جنگی مشقوں میں بھی شراکت کرتے ہوئے  سائبر سیکورٹی کے تمام تر مراحل کو کامیابی سے عبور کیا ہے۔

روزنامہ صباح "متحدہ امریکہ کے شام سے انخلاء کا موجب ترکی ہے" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ فوجیوں  کے انخلاء کے  بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔  انہوں نے کہا کہ "امریکہ  کے شام سے انخلاء کا اہم ترین عنصر ترکی ہے۔ ہمارے فیصلوں کی بدولت امریکہ  اس نتیجے  تک پہنچا ہے۔ " امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام  میں تعیناتی دو ہزار امریکی فوجیوں کے عنقریب وطن لوٹنے  کا اعلان کیا تھا۔  امریکہ کے تعاون سے شمالی شام  کو اپنے زیر ِ کنٹرول لینے والی  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/ PKK کو اس اعلان پر سخت دھچکہ لگا تھا۔

روزنامہ ینی شفق "ترکی ، امریکہ کو ایس ۔ 400 میزائل نظام کی جانچ پڑتال کی اجازت نہیں دے گا"  عنوان  کے تحت اپنی خبر  میں لکھتا ہے کہ   ترکی کے روس سے خریدے گئے ایس۔400 فضائی دفاعی  نظام  کی امریکہ کی جانب سے جانچ پڑتال  کیے جانے کے دعووں پر دفتر خارجہ نے ایک وضاحت پیش کی ہے۔ وزارت کے حلقوں  کا کہنا ہے کہ "وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترکی   کی جانب سے  ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنے  پر مبنی کوئی بات چیت  نہ ہونے کے حوالے سے روسی سفارتی نمائندوں کو ضمانت دی ہے۔ "

"انڈونیشیا ترکی کا ممنون و مشکور "  عنوان کے تحت روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ انڈونیشیا   کو سونامی کی تباہ کاریوں  کے بعد امداد فراہم کرنے والے ترکی کا شکریہ ادا کیا۔ صوبہ  مغربی جاوا کے گورنر  رضوان کامل نے بیان  دیتے ہوئے  آبنائے سندا میں پیش آنے والی سونامی لہروں کے بعد آفت زدگان  کو انسانی امداد فراہم کرنے   پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔ کامل نے ترکی کی سخاوت و  مدد شناسی پر دلی شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ سٹار" ترکی دس برسوں میں  خلا میں  ایک انتہائی اہم طاقت بن سکتا ہے" کے زیر ِ عنوان لکھتا ہے کہ اسرائیلی خلائی و فضائی سنٹر کے صدر تال اِنبار کا کہنا ہے کہ ترکی خلائی  امور کے حوالے سے علاقائی لیدر بننے کی  کوششوں میں مصروف ہے۔ ترکی  کے اس شعبے میں قابل ِ ذکر ترقی کر سکنے پر اپنے یقین کا اظہار کرنے والے اِنبار  نے   بتایا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کی قومی خلائی ایجنسی کے قیام کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا ہے ، ویسے بھی پہلے سے ہی  ترکی خلائی سیاروں کی تیاری کی صلاحیت رکھتا  ہے  اور یہ آئند ہ کے 10 برسوں میں خلا میں کافی اہم طاقت کی حیثیت کا مالک بن سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں