ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.12.2018

ترک ذرائع ابلاغ

1114688
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.12.2018

***سامعین کرام۔  روزنامہ خبر ترک: ترکی کا اسرائیل کے وزیر  انصاف کے بیان پر شدید ردعمل

 ترک وزیر انصاف    عبدالحمید   گل نے  اسرائیل کے وزیر انصاف آیلیت   شاکید  کے  امریکی فوجی دستوں کے شام سے  انخلا کے بارے میں جائزہ پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان سے متعلق سوال کا جواب دینے کے دوران تنقید کا  نشانہ  بنائے جانے پر  کہا کہ متعلقہ وزیر اس سے قبل"  فلسطینی  ماؤں  کو قتل کرنے کی بھی اپیل  کرچکے  ہیں"  اس لئے اس قسم کے خیالات کے مالک انسان کے  ذہن پر شک  ہی کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے اس شخص کے دہشت گرد تنظیم پی وآئی ڈی،  وائی پی جی،  ایس جی کے حق میں بیان ذہنی  امراض میں مبتلا ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان پر یہودی دشمن ہونے کا جو الزام عائد کیا جا رہا وہ سراسر غلط ہے کیونکہ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ صدر رجب طیب ایردوان یہودی نسل کشی  کے بارے میں کئی بار واضح بیانات دے چکے ہیں  اور ان کو اسی وجہ سے عالم اسلام  دیگر رہنماؤں سے الگ ہی مقام  حاصل ہے۔

 

*** روزنامہ وطن:  وزیر تجارت پیک جان  نے سن  2019 کے تجارت سے متعلق روڈ میپ کا اعلان کردیا

 ترکی کی وزیر تجارت روحصار  پیک جان نے کہا ہے کہ اس  سال تجارت میں نئے ریکارڈ قائم کیا گیا ہے اور سال 2019 میں برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوتے ہوئے تجارت کو فروغ پانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ  سال  ٹورازم اور دیگر شعبوں میں  پرفارمنس کو مزید بہتر بناتے ہوئے ترقی کے سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

*** روزنامہ سٹار:  استنبول چیمبر آف کامرس برآمدکنندگان کو  38 انٹرنیشنل فیسٹیول میں لے کر جائے گی

ترکی میں پیدا کی جانے والی اشیاء کو دنیا بھر سے متعلق کروانے کے لئے استنبول چیمبر آف کامرس ترکی کے برآمدکنندگان کو غیر ممالک میں منعقد ہونے والے فیسٹیول حصہ لینے کے لئے ترغیب دے رہی ہے۔

 

***روزنامہ ینی  شفق:  ترکی کی قومی اسمبلی میں افغانستان  فوج کو بھیجنے سے متعلق بل منظور

 ترکی کی قومی اسمبلی  نے  آئین کی شق نمبر 92 کے مطابق نیٹو کے دائرہ کار میں افغانستان بھیجے جانے والے ترک فوجیوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع  کی منظوری دے دی ہے۔  اس بل پر 6جنوری 2009 سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

 

***روزنامہ صباح :  یورپین نیوکلیئر ریسرچ سینٹر میں ترک خواتین محققین کی تعداد میں اضافہ

 ترکی سن  2015 سے یورپی نیوکلیئر ریسرچ سینٹر میں پارٹنر کے طور پر کام کرتا چلا آ رہا ہے اس ریسرچ سینٹر میں  اب ترک خواتین ریسرچر کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں