ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 24.09.2018

ترک ذرائع ابلاغ

1055614
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 24.09.2018

*** روزنامہ     حریت  نے پیرا گوئے میں ترکی کا سفارت  خانہ  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی پیراگوئے کے دارالحکومت آسون کیون  میں  سفارت خانہ کھولنے  کی اپنی قانونی کاروائی مکمل کرچکا ہے اور" ارمعان انجی"  کو ترکی کی پہلا سفیر  نامزد کیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  کے مطابق  وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو   نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی   کے 73 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر  نیو یارک میں   پیراگوئے  کے وزیر خارجہ   لوئیس  البرٹو  سے ملاقات کی  اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ  کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

 

***روزنامہ صباح  نے ترکی کا  تیار کردہ تربیتی طیارہ  حُر کش      پرواز کے لیے تیار" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترک فضائیہ کا تربیتی مقاصد کے لیے تیار کیا جانے والاحُر کش طیارہ  ماہ نومبر میں پروازیں   شروع کردے گا۔اخبار کے مطابق  ائیر اینڈ سپیس ٹکنولوجی  کے ادارے کی جانب سے   15 طیاروں کو ماہ  نومبر  میں ترک فضائیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

***روزنامہ   سٹار نے " ترک انجنئیرز کو  ایوارڈ " کے زیر عنوان اپنی خبر  میں لکھا ہے کہ  ترک انجنئیرز کی جانب سے تیار کردہ   فورڈ  ٹرکس  ایف  میکس  کو  2018 کے  ہنوور  انٹر نیشنل فیسٹویل میں  سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازہ گیا ہےجو کہ ترک انجنئیرز  کی جانب سے ڈئیزائن  کیا گیا تھا۔ ترک انجنئیرز حالیہ کچھ عرصے سے   فورڈ ٹرکس کی ڈیزائنگ  میں بڑانمایاں کردار ادا کررہے ہیں ۔

 

***روزنامہ   وطن  نے " ترکی کا سیاحت کے شعبے میں نیا رخ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی نے اپنی سیاحت کو مزید فروغ دینے اور مزید  سیاحوں کو    ترکی لانے کے لیے ایک نئے پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اور اب ترکی نے  بھارت،  چین اور مشرقِ بعید کے ممالک کی جانب بھی  اپنی توجہ مبذول کرلی ہے اور  ان ممالک کے سیاحوں کو اپنے ملک   مدعو کرنے کے لیے نئے پروگرام ترتیب دینے شروع کردیے ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک            نے پر سکون شہر" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  اٹلی کے شہر   تورینو میں ہونے والے اجلاس میں  موعلا  کی تحصیل  کھیوئے جئیز ،   ضلع بتلیس  کی تحصیل  آحلات اور ضلع ایرضنجان  کی تحصیل   کمالیہ کو  Cittaslow  یعنی پر سکون شہر کا عنوان  دے دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں