ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

21.09.18

1054167
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "قومی سلامتی کونسل سے منبج پیغام" کے زیرِ عنوان لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے   کل سلامتی کونسل  اجلاس  کے اجلاس کی صدارت کی۔ 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے  اجلاس میں ادلیب  مطابقت پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس   میں منبج اور دہشت گرد تنظیم PKK/ پی وائے ڈی کے معاملے پر امریکہ کے لیے واضح اور قطعی پیغامات  دیے گئے۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ "منبج کے لیے مطابقت ہونے والے روڈ میپ پر عمل درآمد  کے منتظر ہیں۔  ہماری جنوبی سرحدوں سے متصل علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کاروائیاں بڑھتے ہوئے جاری رہیں گے۔"

روزنامہ حریت "البائراک نے نئے اقتصادی پروگرام کا اعلان  کیا ہے"  کے عنوان کے تحت  لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات البائراک  نے آئندہ کے تین برسوں پرمحیط نئے اقتصادی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  سال 2019 میں شرح نمو 2٫3  فیصد جبکہ افراطِ زر  کی شرح 15٫9 فیصد تک ہو گی۔

روزنامہ صباح "ٹیکنو فیسٹ میں عظیم  ہیجان " جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ ترکی ٹیکنالوجی  ٹیم فاؤنڈیشن  کی زیر قیادت منعقدہ ٹیکنو فیسٹ استنبول ہوائی پیمائی، خلائی و ٹیکنالوجی فیسٹیول کا کل آغاز ہوا ہے۔ ترک فضائیہ کی کرتبی ٹیم ٹرکش سٹارز نے ٹیکنو فیسٹ کے  لیے ایک شاندار شو پیش کیا، جس نے حاضرین  کو  حیران کر کے  رکھ دیا۔

روزنامہ سٹار"اٹلی میں بھیڑیوں کے حملوں کے پیش نظر سواس  کانگال کتے کو بروئے کار لائے جانے کی اپیل " عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ اطالوی علاقے توسکانا میں  گزشتہ چند ماہ  سے بھیڑوں کے ریوڑوں  پر جنگلی بھیڑیوں کے حملوں  کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے  ناکافی ثابت ہونے پر  ترکی کے علاقے سواس کے منفرد  کتے کانگال  کے استعمال کی اپیل کی گئی ہے۔ حال ہی میں پرسوں شب سیئےنا شہر کے جوار میں واقع ایک فارم میں 70 دنبوں  کے بھیڑیوں    کے حملے سے ہلاک ہونے پر توسکانا علاقے  کے رکنِ مجلس روبرتو سالوینی نے  اس سے قبل بھی  زیر لب لائے گئی کانگال کتے کی تجویز کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

روزنامہ  وطن "قدیم علاقے ہارپوت  میں عہدِاُرارتو  سے تعلق رکھنے والی 5 قبروں کی دریافت" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ضلع ایلازی کے قدیم شہر  ہارپوت  میں جاری آثارِقدیمہ کی کھدائیوں کے دوران عہدِ اُرارتو  سے تعلق رکھنے والی  چٹانی قبروں کے باقیات دریافت ہوئے ہیں۔ جو کہ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے    یونیسکو کی قریبی دلچسپی کے حامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں