ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.09.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.09.18

1053336
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.09.18

*** روزنامہ حریت "اسٹریٹجک شراکت داری سرمایہ کاری کے ساتھ  مضبوط ہوتی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے بیش تیپے میں امریکی کمپنیوں  کے ترکی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ یہاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آزاد منڈی کے اصولوں پر ڈھیل نہیں دیں گے۔ ہماری اسٹریٹجک شراکت داریاں سرمایہ کاری اور تجارت کے ساتھ تقویت حاصل کریں گی اور ہمارے باہمی تعلقات اقتصادی اقدامات  اور سرمایہ کاریوں کے ساتھ مضبوط ہوں گے۔ صدر ا  یردوان نے کہا کہ میں سیاسی موضوعات کو اقتصادی موضوعات سے الجھانے کو درست خیال نہیں کرتا۔ ہم جرات مندی اور ڈپلومیسی کے ساتھ مسائل پر قابو پا لیں گے۔

 

*** روزنامہ وطن " 366 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے نتائج ٹھوس شکل میں سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ آقار نے بیش تیپے کنوینشن سینٹر میں صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے منعقدہ یومِ غازی  کی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ 45 دنوں میں  اندرون ملک اور سرحد پار کئے گئے  بڑے اور درمیانے درجے کے  برّی و فضائی آپریشنوں میں کُل 366 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے کہ جن میں دہشت گردوں کے سرغنہ بھی شامل ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار " جاپان کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتے کے مذاکرات جاری ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانق نے خارجہ اقتصادی تعلقات کمیٹی DEİK  کی طرف سے منعقدہ 24 ویں ترکی ۔ جاپان مشترکہ تجارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی اور جاپان کے درمیان بہت دیرینہ اور  تاریخی دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔ وارانق نے کہا  ہےکہ ترکی اور جاپان کے درمیان 1993 میں سرمایہ کاری کے تحفظ اور  دو طرفہ حوصلہ افزائی  کا سمجھوتہ طے پایا اور اس وقت ہم آزاد تجارتی سمجھوتے کے لئے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ آزاد تجارتی سمجھوتہ  1993 کے سمجھوتے کی جگہ لے گا اور سرمایہ کاروں کو نئے حقوق فراہم کرے گا۔ وارانق نے کہا کہ وزارت صنعت و ٹیکنالوجی اس سمجھوتے کے سرمایہ کاری کے حصے کی ذمہ دار ہے اور ہمارا ہدف ان مذاکرات کو زیادہ سے زیادہ سال 2019 کے پہلے نصف تک مکمل کرنا ہے۔

 

***روزنامہ صباح " قومی ہائیبرٹ ریلوے انجن جرمنی میں نمائش کیا جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ایسکی شہر  سے ترکی لوکوموٹیو اور موٹر صنعتTULOMASA ،ٹرکش ریلوے TCDD  اور ٹرکش فوجی صنعت آسیلسان  کے اشتراک سے تیار کردہ نئے ہائیبرٹ ریلوے  انجن کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ اِنو ٹرانس فیسٹیول میں نمائش کیا گیا۔  کسی قسم کا لائسنس حاصل کئے بغیر  اور مکمل طور پر قومی امکانات سے تیار کئے جانے کی وجہ سے یہ لوکوموٹیو اہمیت کا حامل  ہے۔ اس منصوبے کے ساتھ ترکی قومی لوکوموٹیو ڈیزائننگ  اور پیداوار دینے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " ٹیکنو فیسٹ میں قومی جنگی طیارے کا سرپرائز" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ایوی  ایشن اینڈ اسپیس  کا ادارہ ،اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی  کے فیسٹیول  ٹیکنو فیسٹ  کے لئے سائبر ماحول میں اپنے ہنگر کو زائرین کے لئے کھولے گا۔ زائرین اسے استعمال کر سکیں گے اور سائبر عینک لگانے والے خود کو سائبر ہینگر میں پائیں گے جہاں ڈرون طیارے عنقا، T625 ہیلی کاپٹروں، گیوک ترک۔2 سیٹلائٹ، جیٹ تربیتی طیارے  حُر جیٹ، نیو جنریشن طیارے حُر کش اور آطاق ہیلی کاپٹر کو دیکھ سکیں گے۔ علاوہ ازیں زائرین ہینگر میں  تا حال ڈیزائننگ کے مراحل سے گزرنے والے قومی محارب طیارے  کو بھی اس کے حقیقی سائز کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔



متعللقہ خبریں