ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

17.09.18

1050897
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ترک   ریلی    کےہیجان انگیز مقابلے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ 2018 عالمی ریلی چمپین شپ کے سلسلے کی  دسویں ریس  ترک ریلی  کا انعقاد مارمرس اور اس کے گرد و جوار کے  علاقوں میں ہوا۔ 8 برس کے وقفے کے بعد    ترکی میں منعقد ہونےو الی ریلی میں 22 ملکوں سے 68 موٹر گاڑیوں اور 136 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں  پوزیشن حاصل کرنے والوں  نے صدر رجب طیب ایردوان  کے ہاتھوں انعامات وصول کیے۔

روزنامہ وطن " ترک  شعبہ سیاحت نئے ریکارڈز کی جانب رواں دواں" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ انطالیہ  امسال سیاحتی شعبے کے اعتبار سے  اپنی تاریخ کے  بہترین  دور سے گزرتے ہوئے اوپر تلے ریکارڈ بناتا جا رہا ہے۔ امسال فضائی راستے انطالیہ کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد 10 ملین 47 ہزار 672 تک  ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد  گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 25 فیصد جبکہ 2016 کے مقابلے میں 110 فیصد ہے۔   رواں سال کی تعداد اس سے قبل  سن 2014  کی ریکارڈ تعداد  سے بھی 6 لاکھ 21 ہزار زیادہ ہے۔ امسال  ترکی کی سیاحتی آمدنی 35 ارب ڈالر جبکہ سیاحوں کی تعداد 35 ملین تک ہونے کی توقع  کی جاتی ہے۔

روزنامہ سٹار"بحیرہ روم میں چاق و چوبند ترک بحری بیڑے نے اپنی استعداد اور صلاحیت کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی" کے زیرِ عنوان  لکھتا ہے کہ ترک بحریہ  کے  نمایاں    دستوں نے  قومی لاجسٹک بحری جہاز ٹی سی جی  آقار پر ہیلی کاپٹر اتارنے کی  تربیت لی۔  عالمی طاقتوں کے اپنے جنگی بحری جہازوں کے ذریعے  اپنی طاقت  کا مظاہرہ کرنے والے بحیرہ روم میں سر انجام پانے والے اس تربیتی پروگرام کی بدولت ترک بحریہ نے اپنی طاقت اور صلاحیتوں کا دنیا بھر  کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

روزنامہ خبر ترک  نے "گیراردیپاردیو: میں ترک شہری بنوں گا"  جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سن 2013  میں روسی شہریت حاصل کرنے والے ممتاز فرانسیسی نژاد ادا کار گیرارد دیپاردیو نے  اطلاع دی ہے کہ وہ ماہ اکتوبر میں ترکی آئیں گے۔ نامر اداکار  کا کہنا ہے کہ وہ صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات  کریں گے ،  جبکہ وہ ترک شہریت  حاصل کرنے کے بھی متمنی ہیں۔ اس سے پہلے دیپاردیو کے پاس الجزائر اور روس کی شہریتیں موجود ہیں۔

روزنامہ  حریت "ریڈ ی میڈ گارمنٹس  کے برآمدکنندگان کا پیرس میں" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک  کنفیکشری  سیکٹر  دنیا کی  اہم ترین ٹیکسائل و ریڈی میڈ گارمنٹس کی نمائش   کے طور پر قبول کردہ پریمیئرے وژن  مینوفیکچرنگ پیرس نمائش میں  29 فرموں کے ساتھ ترک مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرائے گا۔  سن 2018 کے پہلے 8 ماہ میں 611 ملین ڈالر کی برآمدات کرنے والے ترک  ملبوسات ساز شعبہ رواں سال کے اختتام تک ایک ارب ڈالر کی حد کو پار کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ یہ نمائش 19 تا 21 ستمبر  کو منعقد ہو گی۔



متعللقہ خبریں