ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.09.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.09.18

1044466
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.09.18

*** روزنامہ اسٹار" ادلب کے معاملے میں ترکی کی طرف سے روس اور اسد انتظامیہ کے خلاف ردعمل" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے شام کے شہر ادلب میں شہری   آبادی کی ہلاکتوں کا سبب بننے پر روس اور بشار الاسد کے خلاف  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کسی کو بہلاوے میں نہ رکھے  ان حملوں کا مقصد ادلب پر قبضہ کرنا ہے"۔ ادلب کے متعصب گروپوں کو بہانہ بنا کر شہریوں پر بم برسانے پر تنقید کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ "اگر آپ ان گروپوں کے خلاف تھے تو آپ نے حلب سے، مشرقی الغوطہ ، اور حمص  سے یہاں تک کہ جنوب سے بھی ان گرپوں کو  مسلح کر کے ادلب میں داخل ہی کیوں کیا تھا"۔

 

*** روزنامہ وطن " ترکی سال 2019 میں مستحکم ترقی کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ ہم نے سرمایہ کار کو جو اعتماد دیا ہے اس کی وجہ سے آنے والے دن خوبصورت دن ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ تاخیر کئے بغیر جیسے جیسے نئے اقتصادی دور  کے مراحل  شروع ہوتے جائیں گے تیسے تیسے اعتماد کی فضاء کو فروغ ملے گا اور ملک میں بین الاقوامی کرداروں کی سرمایہ کاری میں مستقل اضافے کے ساتھ دوام کا ہم سب مل کر مشاہدہ کریں گے۔ آلبائراک نے کہا کہ ترکی اپنے کثیر الجہتی  اقتصادی پروگرام کے ساتھ سرمایہ کار کے اعتماد کو نہ صرف قائم رکھے گا بلکہ اس میں مستقل اضافہ بھی کرے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "عقلمند لوگ ترک اثاثے خرید رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ امریکی سرمایہ کار   اور مالی امور کے ماہر جِم راجرز نے سرمایہ کاروں کو ترک اثاثے خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔ راجرز نے کہا ہے کہ عقلمند انسان اس وقت ترک اثاثے خرید رہے ہیں۔ میں خود بھی اگر اس وقت سرمایہ کرنا چاہتا تو ترک اثاثے خریدتا۔ امریکہ کے ترکی کے خلاف  پابندیوں کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ صورتحال طویل عرصے تک جاری رہی تو امریکہ کو نقصان پہنچائے گی۔

 

*** روز نامہ ینی شفق " ایف۔35 پر ترکوں کی مہر " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دفاعی صنعت کی وزارت نے کہا ہے کہ ایف۔35 جنگی طیاروں کے منصوبے میں  ترک کمپنیوں کے تیار کردہ سپئیر پارٹس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امریکہ ترکی کو اس منصوبے سے نکالنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن طیارے کی باڈی سے لے کر موٹر تک 19 مقامات ایسے ہیں کہ جہاں 7 ترک دفاعی صنعت کی فرموں کے تیار  کردہ سپئیر پارٹس موجود ہیں۔  طیارے کے اہم سپئیر پارٹس تیار کرنے والی یہ ترک فرمیں ایف۔35 کی پیداوار اور بروقت فراہمی  کے معاملے میں اہم ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح" ترکی شادی کی سیاحت میں بلندی کی طرف گامزن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ حالیہ دنوں میں شادی کی سیاحت کے لئے آنے والے امیر سیاحوں کی بدولت ترکی کی شادی کی سیاحت میں بلندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر بھارت اور لبنان جیسے ممالک  کے شہری شادی بیاہ کی تقریبات کے لئے ترکی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ رواں سال کے پہلے 7 ماہ  میں شادی کی تقریب کے لئے بھارت سے ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد  95 فیصد اضافے کے ساتھ 83 ہزار رہی اور لبنان  سے ترکی آنے  والے سیاحوں کی تعداد 43 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 55 ہزار رہی۔



متعللقہ خبریں