ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  28.08.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  28.08.18

1039077
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  28.08.18

*** روزنامہ ینی شفق " ڈالر اعتبار سے محروم ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک سرکاری دورے پر فرانس  پہنچ گئے ہیں۔ اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے فرانس کے وزیر خزانہ برونو لی ماری  کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں آلبائراک نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کے تجارتی پابندیوں کے فیصلے پر غور کیا۔ انہوں نے ترکی اور فرانس کے مل کر کاروائی کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ ڈالر گلوبل تجارت میں ایک قابل بھروسہ کرنسی کی خصوصیت سے محروم ہو گیا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " ترک دفاعی صنعت چین کے ذرائع ابلاغ میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فینگ ہوانگ ٹیلی ویژن چینل میں شائع ہونے والی خبر میں ترکی کی دفاعی صنعت  کے اقتصادیات میں مالی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک کی دفاعی صنعت  کی برآمدات  بین الاقوامی منڈی میں کافی حد تک مقبول ہیں۔ بہت ممکن ہے کہ دفاعی صنعت ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کا ایک داخلی عنصر ہو۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ترکی کی اقتصادیات کو اشکنجے میں لینے کی کوشش کرے تو بھی خاص طور پر دفاعی صنعت میں ترکی کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ دفاعی مصنوعات کی فروخت   میں اضافہ اور کامیاب مصنوعات کا  ہر گزرتے دن کے ساتھ منڈی  میں مقبولیت حاصل کرنا اس چیز کا عکاس ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " مالیاتی ٹرائگر مینوں کا ہدف ترکی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ "ایک اقتصادی ٹرائگر مین کے اعتراف" نامی  کتاب کے مصنف ماہرِ اقتصادیات جان پیرکنز نے کہا ہے کہ " مجھے ایسے ٹرائگر مینوں کی موجودگی کے بارے میں کوئی شبہہ نہیں ہے کہ جو  ترکی جیسی ترقی پذیر اقتصادیات کو نشانہ بناتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکہ کے اقتصادیات کے حوالے سے ترکی پر دباو ڈالنے  کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرکنز نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ ترکی کو آئی ایم ایف سے دور رہنا چاہیے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " نکولس سارکوزی اور کارلا برونی تعطیلات  کے لئے بودرم  میں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فرانس کے سابق صدر نکولس  سارکوزیا ور ان کی اہلیہ کارلا برونی نے ترکی میں تعطیلات گزارنے کے بعد فرانس   واپسی کے لئے بودرم سے استنبول کا سفر طیارے کی اکانومی کلاس میں کیا۔ ٹرکش ائیر لائنز کے  طیارے میں سوار ہوتے ہوئے سارکوزی نے ہاتھ ہلا کر سب کو سلام کیا۔ سارکوزی تعطیلات  سے خوش دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے بعض مسافروں سے خوشگوار صحبت بھی کی۔ بعض مسافروں نے ان کے ساتھ سیلفی اتاری ۔ کارلا برونی تمام راستے کتاب کا مطالعہ کرتی رہیں اور اپنے سوشل میڈیا پیج سے شئیر کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ " اے خوبصورت ترکی تم ایک دلکش خواب کی طرح تھے"۔

 

*** روزنامہ وطن " دنیا کے صحت مند ترین شہروں میں سے چار ترکی میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ممالک اور شہروں کے بارے میں معلومات کی حامل انٹرنیٹ سائٹ نمبیو نے شہروں کی صحت کے انڈیکس کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں ترکی سے چار شہر استنبول، انقرہ، برصا اور ازمیر  بھی شامل ہیں ۔ خبر کے مطابق دنیا کے صحت مند ترین شہروں  کی ترتیب کے لئے ان شہروں کے سرسبز حصوں، اسپورٹس کمپلیکسوں کے معیار، ہوا اور پانی کے  معیار ، شہروں کی اوسط عمر، موٹاپے کی شرح  اور کام اور نجی زندگی کے مابین توازن  جیسے 10 مختلف پہلووں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں