ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.08.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.08.18

1033659
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.08.18

*** روزنامہ وطن برطانوی باشندوں کی طرف سے ترک لیرے کی بھاری طلب" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ آق بینک کے منیجر خاقان بِن باشگی کے بیرونی منڈیوں میں   ترک لیرے کی بھاری طلب کا اعلان کرنے کے بعد ایک اہم خبر برطانیہ سے آئی ہے۔ روزنامہ دی گارڈئین نے لکھا ہے کہ ملک کی معروف اسٹاک کمپنیوں میں سے ICE کے اسٹاک میں ترک لیراختم ہو گیا ہے۔ اسٹاک کمپنی کی انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیرے کی خرید میں گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح "ترک اثاثوں کے لئے سرمایہ کاری کرنے کا وقت" کی سرخی کے ساتھ لکھا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں بحران کے اندازوں پر بغور نگاہ رکھنے والے معروف سرمایہ کار مارک فیبر نے کہا ہے کہ امریکہ نے جو گلوبل تجارتی جنگ شروع کی ہے اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ فیبر نے کہا ہے کہ تجارتی جنگ مکمل طور پر ایک پاگل پن ہے اور خاص طور پر ایک ایسے دور میں کہ جب گلوبل اقتصادیات یوں بھی مندی میں جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دور میں ترک حصص کی خرید جاذب ہو گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں کچھ مقدار میں ترک  حصص کی خرید کروں گا، میرے خیال میں یہ ترک اثاثوں کے لئے سرمایہ کاری کرنے کا موزوں ترین وقت ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "ترکی کے ساتھ تجارتی جنگ نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو دیوالیہ کر دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ساتھ مالیاتی جنگ کا آغاز کرنے والی ٹرمپ انتظامیہ امریکی اسٹاک مارکیٹ کے دیوالیے کا سبب بنی ہے۔ سی این این انٹرنیشنل نے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بارے میں خبر کو "ترکی کے ساتھ تجارتی جنگ نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کا ڈبو دیا "کی سرخی کے ساتھ شائع کیا ہے۔ سی این این انٹرنیشنل  میں فیڈی ہاکورا  نے موضوع سے متعلق کالم میں کہا ہے کہ مغرب کو ترکی سے محروم ہونے کا بھاری بدل  چکانا پڑے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار " روس کی طرف سے ویزے کی سہولت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سفیروں کی دسویں کانفرنس سے خطاب میں روس کے ترکی کے لئے ویزے کی پابندی ختم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ "کاروباری حضرات  اور سرکاری شخصیات کے لئے ویزے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے"۔ کاروباری شخصیات  اور خاص طور پر ٹرالر اور ٹرک ڈرائیوروں کے لئے ویزے کی پابندی ختم کرنے کے لئے ہمارے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ویزے کے مکمل خاتمے کا بھی سمجھوتہ طے پا جائے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "ماہِ جولائی میں غیر ملکیوں کے لئے مکانات کی فروخت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ رواں سال  کے ماہِ جولائی میں  غیر ملکیوں کے لئے مکانات کی فروخت گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 65.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار 858 تک پہنچ گئی ہے۔ ماہِ جولائی 2018 میں 956 مکانات کی فروخت کے ساتھ استنبول پہلے نمبر پر، 641 مکانات کے ساتھ انطالیہ دوسرے نمبر پر اور 176 مکانات کی فروخت کے ساتھ برصا تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ یالووا میں 167 اور سقاریہ میں 132 مکانات فروخت کئے گئے۔



متعللقہ خبریں