ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.08.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.08.18

1027405
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.08.18

*** روزنامہ خبر ترک " شاپنگ سینٹر منڈی میں یورپ کا تیز ترین رفتار سے ترقی کرنے والا ملک ترکی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یورپی شاپنگ  سینٹرز توسیعی رپورٹ  نے سال 2018  کے پہلے نصف کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے  مطابق سال 2017 کے دوسرے نصف میں شاپنگ سینٹرکے لئے مختص کی گئی اراضی  کی وسعت کے اعتبار سے ترکی اپنے قائدانہ حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ خبر کے مطابق اس وقت ترکی میں شاپنگ سینٹروں  کے طور پر استعمال کی جانے والی اراضی کا کُل رقبہ  5 لاکھ مربع میٹر سے تجاوز کر چکا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن " دنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ قونیہ میں لگایا جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کا بڑا ترین سولر پاور پلانٹ قونیہ کی تحصیل کھارا پنار میں لگایا جا رہا ہے۔ یہ پاور پلانٹ سالانہ 1.7 بلین کلو واٹ پر آور kWh بجلی پیدا کرے گا جس سے 6 لاکھ گھروں کی بجلی کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس منصوبے کے لئے 1.3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

 

*** روزنامہ اسٹار "جدید شاہرائے ریشم کو چین اور ترکی توسیع دیں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ 100 روزہ پروگرام پر چین کے ساتھ تعاون نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔  اس سلسلے میں گذشتہ سال پہلا قدم اٹھایا گیا اور 'جدید شاہرائے ریشم پروجیکٹ' کا آغاز کیا گیا جو سڑکوں، ریلوے لائنوں ، بندرگاہوں اور انرجی لائنوں پر مشتمل ہے۔  خبر کے مطابق ترکی نئی سرمایہ کاریوں کے لئے ضروری وسائل  کے ایک حصے کو چینی منڈی کو بانڈز کی فراہمی  کر کے پورا کرے گا۔ بانڈز کی برآمد کے ساتھ ساتھ  سیاحت اور تجارت کے سیکٹروں میں بھی تعلقات کو تقویت دے  کر چین کے ساتھ قربت کو جاری رکھا جائے گا۔ منی ایکسچینج اور نام نہاد کریڈٹ ریٹنگ  کے اداروں کے ذریعے ترکی اور ترک لیرے کو ہدف بنانے والے حملوں کے جواب  میں چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں دونوں ملکوں کی کرنسی یعنی ترک لیرے اور یوآن کو استعمال کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " قومی جنگی طیارہ  تیار کیا جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ایسے لڑاکا طیارے کی تیاری کے لئے کہ جو ایف۔16کی جگہ لے لے گاترکی ایوی ایشن اینڈ اسپیس  ادارہ TUSAS قومی محارب  پروجیکٹ  پر کام کر رہا ہے  ۔ منصوبے کے 'ابتدائی ڈیزائننگ مرحلے' اور 'پیداوار کی تنصیب' کی سرمایہ کاریوں کے لئے TUSASمتعدد سرمایہ کاریاں کرے گا۔ "سُپر حوصلہ افزائی" کے نام سے ان سرمایہ کاریوں کے ساتھ حکومت بھرپور شکل میں تعاون کرے گی۔ طیارے کی کانسیپٹ  ڈیزائننگ آخری مراحل میں ہے  اس کے بعد '100 روزہ عملی پروگرام ' کے دائرہ کار میں ابتدائی ڈیزائننگ کا مرحلہ شروع ہو گا اور اس کے ساتھ ہی منصوبے   کے تکمیل کا ٹائم ٹیبل شروع ہو جائے گا۔

 

*** روزنامہ صباح "پیرس ہلٹن ترک ناشتہ دیکھ کر حیران رہ گئیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈل ، گلوکارہ، اداکارہ اور مصّنفہ پیرس ہلٹن نے اپنے دورہ  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے دوران اپنے قیام کے ہوٹل میں انہیں پیش کئے جانے والے ناشتے کی ویڈیو سوشل میڈیا  انسٹا گرام پر شئیر کی۔ ویڈیو کے ساتھ پیرس ہلٹن نے "ترک ناشتے کا وقت" کی عبارت رقم کی ہے ۔ اپنے دورے کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ہلٹن نے کہا کہ انہوں نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی سیر سے بہت لطف اٹھایا۔ صحافیوں کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ ہنی مون پر بھی  یہاں آنا پسند کریں گی؟ ہلٹن نے کہا کہ'جی ہاں ، کیوں نہیں؟۔



متعللقہ خبریں