ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16.07.2018

ترک ذرائع ابلاغ

1013414
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 16.07.2018

*** روزنامہ    حریت کی   " پنلسوانیا کے ملعون کے  ہم  نے ہاتھ کاٹ دیے ہیں" کے زیر عنوان خبر کے مطابق صدر  ایردوان نے   15 جولائی شہدا  پل  پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ   پنلسوانیا کے ملعون کے  ہم  نے ہاتھ کاٹ دیے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ فیتو غدار جتھے کا پی کے کے اور داعش کی طرح صرف ایک ہی ہدف ہے اور وہ ہدف ہمارے ملک  کے اتحاد، بھائی چارے  اور مستقبل کو خراب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فیتو کے   تمام ٹھکانوں کی نشاندہی کر کے ان کا خاتمہ کریں گے۔ ہم نہ تو خود 15 جولائی کو فراموش کریں گے اور نہ ہی کسی کو فراموش کرنے دیں گے۔

 

***روزنامہ   صباح نے "       ترکی کاپہلا ڈراون  2023 میں تیار ہوگا"   کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی جدید ٹکنولوجی کا استعمال  کرتے ہوئے  بغیر پائلٹ  کے جنگی طیارے   تیار کرنے  کے لیے بڑی تیزی سے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ترکی کی فوج سن 2023 میں دنیا کے جدید ترین ڈراون کی تیاریوں کا آغاز کرچکی ہے۔

 

روزنامہ    سٹار  نے " ترقی کی شرح میں بے حد اضافہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی   میں 15 جولائی 2016 میں ناکام بغاوت  کے باوجود  گزشتہ دو سالوں سے   ترکی نے   بڑی تیزی سے  ترقی کا سلسلہ جاری رکھا  ہوا ہے  اور  عالمی سطح پر    اسے بڑی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک   نے " سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  انطالیہ  میں امسال کے آغاز سے لے کر     14 جولائی   تک آنے والے سیاحوں کی تعداد  5 ملین  آٹھ لاکھ   32 ہزار  نو سو تک پہنچ گئی ہے  جو کہ  ترکی میں سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے  ایک تاریخی ریکارڈ ہے ۔

 

*** روزنامہ وطن  نے "  پہلوانوں کے مقابلے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ایدرنے میں امسال  منعقد ہونے والے    تاریخی  کرک پنار پہلوانی کے  فائنل  مقابلے میں اورحان   اکولو (Okulu)نے    شعبان  یلماز  کو شکست  سے دوچار کرتے ہوئے  پہلوانِ اعظم کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں