ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 18.06.2018

ترک ذرائع ابلاغ

994445
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 18.06.2018

*** روزنامہ   سٹار نے " کوسٹ گارڈ ملک کی مسلح افواج کی قوت میں  اضافے کا باعث بنے گی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر ایردوان نے   18 جون کو کوسٹ گارڈ کے قیام  کی سالگرہ کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  کوسٹ گارڈ ملک کی مسلح افواج کی قوت میں  اضافے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ  کوسٹ گارڈ  کے کامیابی سے جاری آپریشن ز اور امور کی انجام دہی   سے ہمارا سر فخر سے بلند ہو رہا ہے اور ترک مسلح افواج کی قوت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 

***روزنامہ   وطن نے "  مقامی سطح پر تیار گاڑی  کو خریدار" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    مقامی سطح پر تیار کی  جانے والی گاڑی کا خریدنے  والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  وزیر صنعت و  ٹکنولوجی  فاروق  اوزلو نے کہا ہے کہ   مقامی ٹریڈ مارک ترک گاڑی کو ابھی ہی سے ایک اکنامسٹ نے خرید لیا ہے اور اس نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اس گاری کو ابھی ہی سے ہم مارکیٹ میں متعارف کرادیں تو اس سے ہم کئِ ایک ملین کی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

 

***روزنامہ  سٹار نے "  مرسین میں سیاحوں  کی آمد میں بے حد اضافہ"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  عید کے موقع پر بڑی تعداد میں سیاحوں نے مرسین کا رخ اختیار کیا  اور  خاص طور پر قز  قلعےسی جسے یونیسکو نے اپنی میراث  کی فہرست میں شامل کرلیا ہے وہاں پر موجود تمام ہوٹلوں میں  بکنگ فٖ ہو چکی تھی اور مزید سیاحوں کی کوئی گنجائش نہ رہی تھی۔

 

***روزنامہ  ینی شفق نے کروشیا میں پھنسے ہوئے ترک بحری جہاز کو بچالیا گیا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھاہے کہ کروشیا کے وزارتِ مواصلات  نے علاقے میں موجود ترکی کے بحری جہا ز جس میں پانی داخل ہونا شروع ہوگیا تھا  کے تیری رکنی عملے کو بچاتے ہوئے  بحری جہاز کو بھی بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔



متعللقہ خبریں