ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 11.06.2018

ترک ذرائع ابلاغ

990309
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 11.06.2018

*** روزنامہ   صباح  نے " آذربائیجان ترکی  گیس پائپ لائن کا افتتاح صدر ایردوان کریں گے" کے یر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  آذربائیجان سے ترکی  تک پھیلی ہوئی شاہراہ ریشم   کے ساتھ ساتھ  اب ٹرانس  اناطولیہ قدرتی گیس  پائپ لائن   پراجیکٹ  جسے مختصر  تاناپ کے نام سے بھی جانا اور پہچانا جاتا ہے کا افتتاح  بارہ جون کو کیا جائے گا۔ اس افتتاحی  تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان  کے صدر الہام  علی ایف  کریں گے اور دونوں رہنما مل کر اس پائپ لائن  کا افتتاح کریں گے۔

***روزنامہ  وطن  نے " ترکی  میں سرمایے کی آمد "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   انٹرنیشنل   فنانس انسٹیٹیوٹ    کے اعدادو شمار   کے مطابق امسال  ترکی  51٫3 بلین  نقد غیر ملکی سرمایے کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ کوریا  سے  غیر ممالک   میں    77 بلین ڈالر  کی سرمایہ کاری کی جائے گی  جس میں ترکی بھی شامل ہے۔  

***  روزنامہ  ینی  شفق نے "  آسیلسان کادفاعی لیزرسسٹم کا کامیاب تجربہ "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  دفاعی سیکرٹری  اسماعیل   دیمر  نے کہا ہے کہ اسیلسان  نے لیزر  دفاعی  سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ دفاعی سسٹم   بحری جہازوں کے پلیٹ فارموں، انرجی پلانٹس، ہوائی اڈوں ، سرحدی چوکیوں   اور ہیڈ کوارٹرز  میں استعمال کیا جائے گا۔

***روزنامہ سٹار نے  "دفاعی صنعتی شعبہ کی جانب سے 59 فرموں کو پیرس  فیٹویل میں شرکت کی دعوت"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی  کا  دفاعی صنعتی ادارہ فرانس کے دارالحکومت   پیرس میں  منعقد ہونے والے فیسٹویل میں 59 فرموں سے ترکی کی نمائندگی کرے گا۔

***روزنامہ   حریت نے " ساحلی علاقوں  کے ہوٹل فل"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ  عید کے موقع  پر  بحیرہ روم کے تمام ہوٹل چھٹیوں کی وجہ سے بک ہو چکے ہیں اور اب مزید مہمانوں کی کوئی گنجائش نہیں رہی ہے۔  

متعللقہ خبریں