اخبارات کی جھلکیاں

23/05/18

977012
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ وطن    کے مطابق ،صدر ایردوان نے  اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے رابطہ کیا ۔ اس بات چیت میں  صدر ایردوان نے  18 مئی کو استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم  کے ہنگامی اجلاس اور اس کے  حتمی  اعلامیئے  کے بارے میں ہم منصب کو آگاہ کیا  اور کہا کہ  رکن ممالک  کا  مسئلہ فلسطین  کے بارے میں مشترکہ موقف اہمیت کا حامل ہے ۔

 

***  اسرائیلی مظالم کا حساب ضرور پوچھا جائے گا : چاوش اولو   یہ سرخی روزنامہ صباح نے  لگاتے ہوئے  لکھا  ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  کہا     کہ فلسطینی وزیر خارجہ اور برادر عزیزم  ریاض المالکی  نے عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرتےہوئے اسرائیلی مظالم  کے خلاف شکایت درج کروائی ہے     ،فلسطینی مطمئن رہیں  ہم اس  معاملے  کی جڑ تک پہنچنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں  گے۔

*** روزنامہ اسٹار   کےمطابق،  ترک دفتر خارجہ نے  افغانستان  کے صوبے  قندھار میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتےہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد شفا یابی   کی نیک تمناوں کا اظہار  کیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک     نے خبر دی ہے کہ   عسکری برقی آلات بنانے والی  ترک کمپنی اسیلسا ن  نے   مائیکرو سیرامیک ٹیکنالوجی  کے  ذریعے   حجم میں چھوٹے مگر زیادہ طاقتور ریڈار  اور عسکری برقی آلات بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔اس نئی تخلیق سے   ترکی کی دفاعی صنعت   کو  مستقبل میں    مزید فروغ ملنے کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق   کا لکھنا ہے کہ     قومی دفاعی صنعت    پر مبنی حکمت عملی  کے نتیجے میں  ترکی  روز بروز اہم منازل طے کر رہا ہے ۔حال ہی میں    دفاعی صنعت  نے  طیارہ بردار بحری جہاز  تیار کرنے  کا منصوبہ بنایا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس بحری جہاز  کی لمبائی 370 میٹر  اور  چوڑائی  70 میٹر ہوگی ۔قومی امکان ہے کہ یہ بحری جہاز  اگلے سال موسم گرما  تک   تیار ہو جائے گا جس پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں