اخبارات کی جھلکیاں

18.05.18

973993
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ سٹار "ہم نے شاخ ِ زیتون آپریشن کی بدولت  دنیا بھر کے لیے مثال تشکیل دی ہے، ایردوان"  کے زیر عنوان  لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ممبران ِ اسمبلی  کے ہمراہ افطاری کے بعد اپنے   اعلانات میں بتایا کہ "ہم نے ماہ ِ جنوری میں ایک حیاتی  قدم اٹھاتے ہوئےترک مسلح افواج کا   شامی علاقے عفرین  میں شاخ ِ زیتون آپریشن کو  شروع کروایا ۔ آزاد شامی  فوج کے ہمراہ  سر انجام  دیے جانے والے  اس آپریشن  کو ہم نے دنیا  بھر کے لیے مثالی حیثیت قائم کر سکنے کی شکل کی میں پایہ تکمیل  کو پہنچایا ہے۔ "

روزنامہ  وطن"صدر ِونیزویلا  کی صدر ایردوان سے ٹیلی فونک ملاقات" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے ایوانِ صدر میں ونیزویلا  کے صدر نکولا مادورو  سے ٹیلی کانفرس کے ذریعے  ایک ملاقات سر انجام دی۔ دونوں ملکوں کے مابین معاہدوں پر دستخط     ہونےوالی  اس ملاقات  میں  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور وزیر ِ اقتصادیات نہات زیبک   چی بھی موجود تھے۔

روزنامہ خبر ترک "چاوش اولو کی جانب سے اسرائیل کے لیے بین الاقوامی  فوجداری عدالت کی تجویز"  جلی سرخی کے ساتھ   لکھتا  ہے کہ وزیر خارجہ میولیود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ میں قتل عام  کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں کاروائی کی جانی چاہیے۔ جناب چاوش اولو نے ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن   ٹی آرٹی کو  ایجنڈے کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے اور اس بات پر زور دیا کہ  "اس جنگ جرم کے خلاف  عالمی فوجداری عدالت میں کاروائی لازمی  ہونی چاہیے۔"

روزنامہ صباح "یورپی یونین کی جانب  سے ترکی کے لیے  تعریفوں کے پُل"  عنوان  کے تحت  اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ یورپی یونین ہمسائیگی پالیسی اور وسعتی امور پر  مذاکرات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  ماسیج پوپوسکی نے انقرہ میں  اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "وزارت تعلیم کی جانب سے  دو برسوں جیسی قلیل مدت میں  6 لاکھ کے قریب  شامی  بچوں کو فراہم کردہ تعلیمی خدمات  متاثر کن ہیں۔ میرے  اس دورے کا مقصد ان امور اور ان کی کامیابیوں کا بذاتِ خود جائے مقام پر  مشاہدہ کرنا  تھا۔ "

روزنامہ ینی شفق "ترک مسلح افواج  اپنے  ملازمین کی سلامتی  و تحفظ کے لیے ٹیلی فون تیار کرنے کی کوششوں میں ہے۔ سیکورٹی پاکٹ ٹیلیفون  منصوبے کے نام سے منسوب  اس  ٹیلی فون میں مقامی سافٹ ویئرز   کو استعمال کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں