ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17.05.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17.05.18

973256
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17.05.18

*** روزنامہ صباح " ایردوان کی فلسطینی ڈپلومیسی جاری" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین کی حالیہ صورتحال کے بارے میں جرمن چانسلر انگیلا مرکل ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ علیحدہ علیحدہ  ٹیلی فونک ملاقات کی۔ مرکل کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں انہوں نے غزہ کے فلسطینیوں کو ہدف بنائے جانے کے نتیجے میں پیش آنے والی کشیدگی  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات میں موجودہ صورتحال کے مسئلے کو مزید پیچیدہ بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ صدر ایردوان نے ایران کے صدر روحانی کے ساتھ بھی ایک ٹیلی فونک ملاقات کی۔ صدر ایردوان نے موضوع کے بارے میں آخری ٹیلی فونک ملاقات روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ کی۔

 

*** روزنامہ اسٹار "ترکی اور امریکہ کے درمیان اہم مذاکرات کی تاریخ کا تعین ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو 4 جون کو واشنگٹن میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں شام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال ، دو طرفہ تعلقات، دہشت گرد تنظیموں PKK اور فیتو کے خلاف جدوجہد جیسے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

 

*** روزنامہ وطن "آقار کی دو اہم ملاقاتیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ   جنرل حلوصی آقار نے یونان اور امریکہ کے مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کی۔ جنرل حلوصی آقار کل نیٹو کی فوجی کمیٹی  کےمسلح افواج سربراہان کے اجلاس میں شرکت  کے لئے بیلجئیم کے   دارالحکومت برسلز تشریف لے گئے  جہاں انہوں نے یونان کی مسلح افواج کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کی جو بحیرہ مارمرا میں تناو پیدا ہونے کے بعد ہونے والے پہلی ملاقات تھی۔ جنرل حلوصی آقار نے امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ شام اور مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

*** روزنامہ حریت "شیمشیک کی طرف سے اقتصادیات کے بارے میں نہایت اہم ٹویٹ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ اقتصادی امور کے ذمہ دار نائب وزیر اعظم مہمت شیمشیک نے ٹویٹر سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کے بعد پالیسی سیٹ  بہتری کی طرف گامزن ہو گا۔ بلوم برگ نیوز  ٹرکش بیورو کے  سربراہ بینجمن ہاروے کی شئیر کردہ ایک خبر کا جواب دیتے ہوئے شیمشیک نے کہا ہے کہ "ہمارا سیاسی عملی پروگرام آخر کار حاکم ہو جائے گا۔ اور اصولوں کی بنیاد پر استوار مارکیٹ اکانومی ترقی کے لئے واحد محفوظ ترجیح ہے"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " اسرائیل  اور مصر  نے زخمیوں کو لے جانے والے طیارے کو پرواز کی اجازت نہیں دی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے نائب وزیر اعظم رجب آق داع نے قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی آقن جی اور وزیر اعظم طوفان ایرہرمان  کے ساتھ   الگ الگ ملاقات کی ۔ قبرص میں جاری کردہ بیان میں آق داع نے کہا ہے کہ "فلسطینی زخمیوں کو ترکی لانے کے لئے طیارے کو یا تو مصر میں یا پھر اسرائیل میں لینڈ کرنے کی ضرورت ہے لیکن  دونوں ممالک میں سے کسی نے بھی تا حال اس بارے میں ہمیں کوئی جواب نہیں دیا"۔



متعللقہ خبریں