ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں10.05.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں10.05.18

968073
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں10.05.18

*** روزنامہ صباح " امریکہ سچے دوستوں کو گنوا رہا ہے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے سی ا ین این انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو دیا۔ انٹرویومیں انہوں نے امریکہ کے ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے سے نکلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ایران طے شدہ سمجھوتے سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور سمجھوتے کا  پابند رہے گا کم از کم میرا یہی خیال ہے۔    اس معاملے میں اگر کوئی نقصان اٹھائے گا تو وہ امریکہ ہو گا، امریکہ سچے دوستوں کو گنوا رہا ہے۔

 

***روزنامہ وطن "صدارتی پیلس کے سوشل کمپلیکس میں اقتصادی اجلاس" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  کی زیر صدارت منعقدہ اقتصادی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شرح سود اور ایکسچینج ریٹ کے مقابل تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی ڈسپلن ملکی اقتصادیات  کے اہم ترین شعبوں میں  سے ایک ہے اور اس کے بارے میں کسی ڈھیل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ اسٹار " اقوام متحدہ کے کمشنر کے خلاف ردعمل ، ہم آپ کو سنجیدہ نہیں لے رہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی نے قبل از وقت انتخابات کے بارے میں  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعد الحسینی  کی تنقید کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے  نے الحسینی  کے ترکی   سے متعلق جاری کردہ بیان کے بارے میں ایک سوال کا تحریری جواب دیا ہے۔ اپنے تحریری جواب میں آق سوئے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشنر نے ایک دفعہ پھر جانبدارانہ بیان جاری کیا ہے۔ یہ بیان ترکی کی قومی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق فیصلے پر تنقید کر رہا ہے اور کسی آزاد ملک کی انتظامیہ کے کس نوعیت کے ہونے سے متعلق غیر موزوں بیانات پر مبنی ہے ۔ آق سوئے نے کہا ہے کہ ہم اس بیان کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " حکومتوں کو اپنے طے شدہ سمجھوتوں کا پاس رکھنا چاہیے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ دارالحکومت انقرہ میں لتھوانیا کے وزیر خارجہ لیناس لنکےویکس  کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ امریکہ کے ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے سے پیچھے ہٹنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "حکومتیں جب کسی سمجھوتے پر دستخط کر دیتی ہیں تو انہیں ان سمجھوتوں کا پاس رکھنا چاہیے"۔

 

*** روزنامہ حریت "ترکی کے لئے اقتصادی ترقی کا ریٹ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یورپین بینک  آف ری کنسٹرکش اینڈ ڈویلپمنٹ EBRD نے شائع کردہ رپورٹ میں ترکی کی سال 2018 میں اقتصادی ترقی کے اندازے کو 3.5 فیصد سے بڑھا کر 4.4 فیصد کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں