اخبارات کی جھلکیاں

09/05/18

966995
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ ینی شفق     کےمطابق ، وزیراعظم  بن علی یلدرم  کا یورپ کے خصوصی دن کی مناسبت سے ایک پیغام  جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا  کہ  غیر ملکی اور اسلام دشمنی  پر مبنی یورپ کے سیاسی بیانات  یورپی یونین کے مستقبل کی دیواروں کو کھوکھلا  کر رہے ہیں ۔

 

*** "عالمی بینک کی    ترک اقتصادی شرح نمو    کے بارے میں    حوصلہ افزا پیشن گوئی"  یہ سرخی روزنامہ خبر ترک نے  لگاتےہوئے لکھا ہے کہ    عالمی بینک نے  ترکی کی خام ملکی آمدنی  میں اضافے    کی پیشن گوئی کرتےہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ    ترقی  کی شرح کا یہ تناسب  4 اعشاریہ 7 فیصد کے لگ بھگ ہوگا ۔

اس بات کا انکشاف عالمی بینک  نے   اپنی یورپی و وسطی ایشیائی ممالک کی اقتصادی  رپورٹ میں کیا ہے  جس میں  اگلے سال کےلیے  ترکی کی شرح ترقی کے تناسب 4اعشاریہ 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔

 

*** روزنامہ صباح  نے  خبر دی ہے کہ   ترکی میں  پہلی دفعہ  مائع گیس  کی تیاری کے لیے  ایل این جی   سیلز پروڈکشن  اینڈ اسٹوریج کمپنی   نے  ایک   تنصیب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی  سرکاری منظوری بھی   مل گئی ہے۔ کمپنی کے  جنرل مینیجر  جواد اولیا اولو  نے بتایا ہے کہ یہ تنصیبات افیون قارا حصار اور چوروم    شہروں میں  قائم  ہونگی ۔

 

*** روزنامہ حریت  کے مطابق ،ترکی میں متعین برطانوی  سفیر  ڈومینیک  چل کوٹ نے  امید ظاہر کی ہے کہ اس سال    ترکی کی سیر کےلیے  30 لاکھ برطانوی سیاحوں کی آمد متوقع ہے  جو کہ ایک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں