ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.05.2018

ترک ذرائع ابلاغ

965611
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 07.05.2018

*** روزنامہ    خبر ترک  نے " ترکی  - سربیہ بزنس  فورم" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا  ہے کہ ترک۔ سربیہ  بزنس فورم کا انعقاد صدر  ایردوان اور سرب صدر الیگزنڈر ووجچ کی شراکت سے کل شام استنبول میں منعقد ہوا۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ   سربیا ترکی کا ایک دوست ملک ہے  اور یہ بلقانی خطے میں امن و استحکام  کے قیام کے حوالے سے ایک کلیدی مملکت کی حیثیت رکھتا ہے۔ سربیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں میں پختہ عظم   پایا جاتا ہے، صدر ووجچ کا دورہ ترکی اس  چیز کا  واضح مظہر ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار کی   " روس کے ساتھ ویزے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے  "  کے زیر عنوان خبر کے مطابق  وزیر خارجہ  چاوش اولو  نے کہا ہے کہ امسال کے اوخر تک روس کے ساتھ ویزے کی پابندی کومختلف مراحل میں   ختم کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے ایک پرائیویٹ   ٹی وی چینل  کو  تازہ ترین صورتِ حال سے متعلق  اپنے خیالات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امسال  روس   کے ساتھ ویزوں کی پابندی مرحلہ  وار ختم کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں سرکاری   اور سروسز پاسپورٹ پر ویزوں کی پابندی کو ختم کیا جائے گا  اور اس کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ  ویزوں کی پابندی کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

 

***روزنامہ  وطن  نے  " عظیم اور دیوہیکل  کروز کا ایک بار پھر ترکی کی جانب رخ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   دنیا کے عظیم ترین  اور دیوہیکل کرزووں نے ایک بار پھر ترکی کا رخ اختیار کرلیا ہے۔ اخبار کے مطابق  رائل  کریبئین کروز   کمپنی کے کے سپر لگژری  کروز      15 مئی کو ترکی کے دورے پر تشریف لارہے ہیں۔

 

***روزنامہ   ینی شفق  نے جارجیا کو زرعی آلات  کی فروخت" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  جارجیا  کے ساتھ جاری قریبی تعلقات نے اپنے ثمرات دکھانا شروع کردیے ہیں اور اب جارجیا نے ترکی سے   زرعی آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ترکی کی دو فرموں نے  ٹینڈرزبھی حاصل کرلیے ہیں۔  اخبار کے مطابق جارجیا ترکی سے  2 ملین  چھ لاکھ  22 ہزار  لیرے مالیت کے زرعی آلات خریدے گا۔

 

***روزنامہ  نے  " وقف بینک یورپین چمپئین" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وقف بینک نے  CEV لیگ چمپئین شپ  کے فائنل میں  رومانیہ کے کلب CSM کو  صفر کے مقابلے میں  تین سیٹ سے ہراکر چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے اور صدر ایردوان نے اس موقع پر  ٹیم کے مینجر کو مبارکباد کا  پیغام روانہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں