ترکی کے اخبارات سے جھٖکیاں - 27.04.2018

ترک ذرائع ابلاغ

959884
ترکی کے اخبارات سے جھٖکیاں - 27.04.2018

*** روزنامہ  صباح  نے " صدر ایردوان کی گیٹریس سے ٹیلی فون  پر بات چیت" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انٹونیو گیٹریس  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔  بات چیت کے دوران اقوام متحدہ  کے فلسطینی پناہ گزینوں  کے امدادی  ادارے   یو این  آر  ڈبلیو  اے  کے بارے میں  غور  کرنے کے علاوہ شام کی صورتِ حال   پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ سٹار  نے " دور مار میزائل  بورہ2 کی تیاری" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   وزیر  قومی دفاع  نور الدین جانیک لی  نے  تیار  کیے جانے والے  بورہ 2 میزائلوں کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ہے اور کہا ہے کہ   سن 2017 میں بورہ – 1 میزائلوں  کا تجربہ کیا گیا  تھا  اور اب ان  میزائلوں کی رینج  کو مزید بڑھا دیا گیا ہے اور اس کو حتمی شکل دیے جانے کے لیے  کاروائی کو تیز  کردیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار نے "  ترکی بغیر پائلٹ  جہازوں کے انجن کو فروخت کرے گا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے    بغیر پائلٹ کے طیاروں  کے غیر ممالک پر انحصار کو کم  کرنے کے لیے اس کے انجنوں کو غیر ممالک  فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

***روزنامہ وطن  نے " ترکی میں مقامی سطح پر ادویات کی  تیاری" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے مقامی سطح پر ادویات تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے  اور ترکی ان ادویات کی تیاری سے   6.1 ملین لیرے کی آمدنی حاصل کرے گا۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ    توجہ پلازمہ  اورانجکشنز  کی تیاری کی طرف  دی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں