ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.04.2018

ترک ذرائع ابلاغ

959215
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.04.2018

*** روزنامہ  صباح نے  صدر ایردوان  کی اس خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ " دنیا کے لیے ہمارے پاس  خوشخبری ہے"  اخبار کے مطابق  صدر ایردوان   نے آذربائیجان کے صدر  الہام علی ایف  کے ہمراہ  صدارتی محل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  " ٹرانس  اناطولیہ گیس پائپ لائن  کے پراجیکٹ " کا افتتاح  ماہ جون میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکی کے انتخابات سے قبل دنیا  کو  یہ خوشخبری سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  نے " اسپین اور ترکی کے درمیان بڑے گہرے روابط موجود ہیں"   زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   اسپین کے وزیر سیاحت   آلوارو  ندال  نے ترکی کے وزیر اعظم  بن علی یلدرم  کی مہمان کی حیثیت سے  شرکت کردہ پروگرام   سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ   ترکی اور اسپین کے درمیان بڑے گہرے روابط موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نیٹو  کے اتحادی  رکن ممالک ہیں  اور دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ایک دوسرے کے ساتھ بڑا گہرا تعاون کررہے ہیں۔

 

***روزنامہ  وطن نے "  روس نے  ایس 400 مزائلوں  کی تیاری کا آغاز کردیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ روس کے اسلحہ جات تیار کرنے  والی کمپنی کے چئیرمین   الیکسنڈر   محی ایف  نے کہا ہے کہ ترکی کو دیے جانے والے  ایس 400 میزائلوں کی تیاری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ   سٹار  نے  " ترکی میں  بڑے پیمانے پر اسٹین لیس اسٹیل کی پیداوار" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ  اسیٹل تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔  ترکی نے گزشتہ سال اپنی اسٹیل کی پیداوار میں چار فیصد اضافہ کیا اور اب اس کی پیداوار  3.4 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے۔

 

***روزنامہ   خبر ترک   نے " پہلی ترجیح ترکی"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی کی ہوٹل   منیجمنٹ                           یونین   TÜROB  کی  یوکرائن سے متعلق رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ  یوکرائن  کے 1.3 ملین  سیاحوں کی پہلی ترجیح ترکی میں چھٹیاں گزرانا ہے اس سے پہلے گزشتہ سال  دو لاکھ 70 ہزار افراد نے ترکی کی سیاحت کی تھی اور اب اس سیاحت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں